خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 101 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 101

$1951 101 خطبات محمود قرآن کریم کہتا ہے کہ اگر تم آپس میں محبت کے تعلقات بڑھانا چاہتے ہو تو یوں کرو۔حوا نے بھی اپنے بچہ سے اسی طرح پیار کیا ہوگا۔حوا آخر ایک عورت ہی تھی۔وہ سقراط نہیں تھی ، افلاطون نہیں تھی یا آجکل کے فلسفیوں ہیکل اور برکلے کی طرح نہ تھی کہ وہ اپنے بچہ کے ساتھ بار بار پیار نہ کرتی۔حوا کے جذبات وہی تھے جو آجکل ایک گنوار سے گنوار عورت کے اندر پائے جاتے ہیں۔وہ اگر اپنے بچہ کو چومنا شروع کرتی ہے تو ختم کرنے میں نہیں آتی۔اسی طرح حوا کرتی ہو گی۔آجکل جس طرح ایک ماں ” میں واری میں قربان کرتی چلی جاتی ہے اسی طرح حوا کرتی ہو گی۔لیکن جب حوا ایسا کرتی تھی تو اس کی کے دو مفہوم تھے یا جب آجکل ایک ماں ایسا کرتی ہے تو فطرت بچہ کے اندر دو باتیں پیدا کروانا چاہتی ہے۔اوّل وہ اپنے بچہ پر یہ اثر ڈالنا چاہتی ہے کہ تو لا وارث نہیں تجھ پر جان دینے والا اور اپنا آ۔قربان کرنے والا ایک اور وجود پاس بیٹھا ہے۔تو بیشک معصوم ہے، کمزور ہے، تو چلتے چلتے ٹھوکر کھا جاتا ہے لیکن اور وجود ایسا پاس موجود ہے جو تیری حفاظت کرے گا اور تجھے بچائے گا۔دوسرے فطرت ہمیں یہ سبق سکھاتی ہے کہ تو جب بڑا ہو گا تو تیرے بھی بچے ہوں گے۔اُن کی محبت حاصل کرنے اور ان کے حوصلے درست کرنے کے لیے تمہیں بھی یہی کچھ کرنا ہو گا۔یہی حال قرآن کا ہے۔قرآن کریم ایک طرف تو حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی علیہما السلام اور دیگر انبیاء کے واقعات بیان کر کے اُن سے اپنی محبت کے تعلقات کا اظہار کرتا ہے اور دوسری طرف وہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ تم بھی انہیں دہراؤ۔یہاں تک کہ تمہیں محسوس ہو جائے کہ خدا تعالیٰ نے جس طرح حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی علیہما السلام اور دیگر انبیاء کو چھوڑا نہیں اُسی طرح وہ تمہیں بھی نہیں چھوڑے گا۔انبیائے بنی اسرائیل کی کتابوں میں وعظ بھی ہوتا ہے اور الہام بھی ہوتے ہیں۔تو رات بھی جی ساری کی ساری الہام نہیں۔اس میں سے اکثر حصہ وعظ ہے۔اس میں یہی آتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ابراہیم کے ساتھ یوں کیا موٹی کے ساتھ یوں کیا، داؤد کے ساتھ یوں کیا تمہارے ساتھ بھی وہ ایسا ہی کرے گا۔اُس نے حضرت اسحاق علیہ السّلام کے ساتھ یوں کیا، اس نے حضرت یعقوب اور حضرت یوسف علیہما السلام کے ساتھ یوں کیا وہ تمہارے ساتھ بھی ایسا ہی کرے گا۔انہوں نے اس سے سبق سیکھا اور خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ظاہر کیا تھا۔تم بھی اس سے سبق حاصل کرو