خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 55 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 55

$1950 55 خطبات محمود تعلق ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ دو لاکھ کے قریب عرب ابھی مقبوضہ فلسطین میں ہیں۔مگر جو فوقیت حاصل ہے وہ یہ ہے کہ ہم عین مرکز میں موجود ہیں۔جیسے بھارت میں ابھی چار کروڑ مسلمان پائے جاتے ہیں لیکن ہمیں جو فوقیت حاصل ہے وہ یہ ہے کہ ہم اس مرکز میں موجود ہیں جہاں دوسرے مسلمان نہیں پائے جاتے۔دوسرے شام کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض الہاموں سے پتہ چلتا ہے کہ احمدیت کے دور میں وہ خصوصیت حاصل کرے گا۔ان سب ممالک میں ہم نے احمدیت کا دائرہ وسیع اور منظم کرنا ہے۔ان میں سے افریقہ میں جماعت سب سے زیادہ ہے اور ایسٹ افریقہ اور ویسٹ افریقہ دونوں کو ملا کر ایک لاکھ کے قریب جماعت ہو جاتی ہے۔اور پھر ان میں سُرعت کے ساتھ احمدیت بڑھ رہی ہے اور درجن کے قریب ہمارے مبلغ کام کر رہے ہیں۔بلکہ اگر مقامی مبلغوں اور معلموں کو ملا لیا جائے تو وہاں پچاس ساٹھ سے زائد مبلغ کام کر رہے ہیں۔امریکہ میں اس وقت چار مبلغ کام کر رہے ہیں مگر ابھی تک امریکہ کے مرکز میں مسجد نہیں بنی تھی۔اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن جو امریکہ کا دارالحکومت ہے وہاں مسجد بنائی جائے۔بلکہ ایک مکان سوالاکھ روپیہ کو خرید لیا گیا ہے۔اس کے لئے دوماہ سے جماعت میں چندہ کی تحریک ہو رہی ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جماعت نے اس طرف پوری توجہ نہیں کی۔شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ میری طرف سے تحریک نہیں ہوئی۔حالانکہ جو الہامی سلسلے ہوتے ہیں اُن میں افراد کو نہیں دیکھا جاتا کام کو دیکھا جاتا ہے۔جب مرکز کی طرف سے کوئی تحریک ہو تو خواہ وہ چھوٹے سے چھوٹے کارکن کی طرف سے ہی ہو مرکزی ہی سمجھی جائے گی اور اُسے وہی اہمیت حاصل ہوگی جو کسی مرکزی تحریک کو حاصل ہوتی ہے۔کیونکہ سارے کام ایک ہی آدمی نہیں کر سکتا اور نہ ہی ساری دنیا کو ایک آدمی سے عقیدت ہو سکتی ہے۔مثلاً اگر ہر کام خلیفہ ہی کرے تو وہ اسلام کی طاقت کا تی موجب نہیں ہوگا بلکہ اسلام کی کمزوری کا موجب ہوگا اور یہ چیز شرعاً نا جائز ہے۔یہ تحریک کسی فرد کی طرف سے نہیں کی گئی جماعت کی طرف سے کی گئی تھی۔اور چاہیے تھا کہ دوست یہ نہ دیکھتے کہ یہ تحریک میں نے کی ہے یا کسی ناظر، وکیل ، نائب وکیل یا کسی اور نے کی ہے بلکہ وہ اس کی اہمیت کو دیکھتے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں حصہ لیتے۔امریکہ وہ ملک ہے جو کھربوں میں کھیل رہا ہے اس کے لئے جو جگہ خریدی گئی ہے وہ سوالاکھ روپیہ