خطبات محمود (جلد 31) — Page 273
$1950 273 خطبات محمود اسے نہیں سن سکے ہوں گے مگر لاؤڈ سپیکر کے کمال کی وجہ سے یہ بات عورتوں کے جلسہ گاہ میں بھی پہنچ گئی۔بلکہ انہوں نے تو بتایا کہ آپ جب چائے پی کر پیالی پرچ میں رکھتے تھے تو اس کی کھٹ کی آوازی بھی ہمیں پہنچ جاتی تھی۔غرض بہت ہی اعلیٰ درجہ کا انتظام تھا۔مائیکروفون کی شکل بھی بتا رہی ہے کہ یہ بہت اعلیٰ درجہ کا لاؤڈ سپیکر ہے کیونکہ یہ اوروں سے بڑا ہے۔میرے خیال میں آئندہ ہمیشہ یہ کوشش کرنی چاہیے کہ اسی قسم کا یا اگر آئندہ زیادہ اچھی ایجادات ہو جائیں تو زیادہ بہتر قسم کا لاؤڈ سپیکر منگوایا جائے تا کہ تقریروں کی آواز ہر شخص تک برابر پہنچتی رہے۔بہر حال میں دوستوں سے بھی کہتا ہوں کہ ان کے لئے دعا کریں۔اسی طرح ایک اور دوست جو مانگٹ اونچے کے رہنے والے ہیں انہوں نے دعا کے لئے رقعہ لکھا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ اُن کا جوان لڑکا دوست محمد اچانک فوت ہو گیا ہے دوست انہیں بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔میں پھر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں ایسا کامیاب اور شاندار جلسہ کرنے کی توفیق بخشی اور امید کرتا ہوں کہ دوست بھی شکریہ کے طور پر اپنے اندر روحانی تبدیلی پیدا کریں گے۔اگر وہ اپنے اندر روحانی تبدیلی پیدا کر لیں تو میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ دشمن کی شرارتیں سب بے کار ہوکر رہ جائیں گی۔“ الفضل مورخہ 16 مارچ 1951 ء )