خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 200 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 200

$1950 200 (25) خطبات محمود خدا تعالیٰ تمہارے خون کے قطروں سے دنیا کی کھیتیوں کو سرسبز و شاداب کرنا چاہتا ہے (فرموده 13 اکتوبر 1950ء بمقام لاہور ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چونکہ اس ہفتہ ایک ضروری رسالہ لکھوانے کی وجہ سے مجھے دن میں متواتر کئی کئی گھنٹے بولنا پڑا ہے اس لئے میری کھانسی پھر دوبارہ تیز ہوگئی ہے اور آج صبح سے وجہ تو معلوم نہیں ہوئی لیکن برابر دل کی کمزوری کے دورے ہورہے ہیں۔شاید کھانسی کے عود کرنے کی وجہ سے یا شاید دورہ میں کوئی تکلیف ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے یہ شکایت پیدا ہوئی ہے۔اس لئے میں بہت اختصار کے ساتھ آج کا خطبہ پڑھوں گا۔مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک زمین مسجد کے لئے تجویز ہو گئی ہے۔میری کارکنوں کو یہی نصیحت ہوگی کہ وہ جلد سے جلد زمین خرید لیں۔صرف اتنی بات دیکھنی چاہیے کہ زمین سڑک کے عین اوپر ہو۔سڑک سے بہت پیچھے ہٹ کر جگہ لینا تو بالکل ہی نا مناسب بات ہے۔لیکن اگر ایسا ہو کہ گلی بنی ہوئی ہو اور سڑک سے کوئی ایک دو مکان پیچھے ہٹ کر جگہ ہو جیسے یہ مسجد ہے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں لیکن زیادہ پیچھے ہٹنا اصل مقصد کو فوت کر دیتا ہے۔بہر حال اس میں دیر نہیں کرنی چاہیے تاکہ مسجد بڑھنے کے ساتھ خدا تعالیٰ چاہے تو جماعت بھی اس رفتار سے بڑھنی شروع ہو جائے کہ ایک محدود عرصہ میں یہ نئی مسجد بھی بھر جائے۔