خطبات محمود (جلد 31) — Page 152
$1950 152 (22) خطبات محمود ان تغیرات کے رونما ہونے کا وقت آچکا ہے جو احمدیت کو دنیا میں قائم کر دیں گے (فرمودہ 15 ستمبر 1950ء بمقام کراچی) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”میرے انگوٹھے اور انگلیوں کے درد میں بہت کمی ہے اور اسی لئے میں کھڑے ہو کر خطبہ پڑھنے کی لگا ہوں۔لیکن ایک لمبے عرصہ تک کھڑے ہونے کی عادت نہ رہنے کی وجہ سے صرف ایک دو منٹ کھڑا ہونے سے بھی میرے پاؤں کے تلووں میں درد شروع ہو گیا ہے جیسے انسان جب بھی دیر تک بیمار رہتا ت ہے تو دوبارہ چلتے پھرتے وقت شروع میں وہ تکلیف محسوس کرتا ہے۔میں آج جماعت کے دوستوں کو ان کے اس ضروری فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے تبلیغ کے کام کو زیادہ سے زیادہ وسیع کریں۔وہ وقت قریب سے قریب تر آ رہا ہے جب دنیوی نقطۂ نگاہ سے یا تو احمدیت کو اپنی فوقیت ثابت کرنی ہوگی اور یا اس جدو جہد میں فنا ہونا پڑے گا۔اور دینی نقطہ نگاہ سے اور روحانی نقطۂ نگاہ سے خدا تعالیٰ کی طرف سے ان تغیرات کے رونما ہونے کا وقت آچکا ہے اور آ رہا ہے جو کہ احمدیت کو ایک لمبے عرصہ تک کے لئے دنیا میں قائم کر دیں گے اور اس کا غلبہ اس کے دوستوں اور اس کے مخالفوں سے منوا لیں گے۔مگر ان تمام تغیرات کے لئے انسان کی قربانیاں اور انسان کی عم جدو جہد نہایت ضروری ہوتی ہے۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت نے قربانی کا ابھی وہ نمونہ پیش نہیں کیا جس