خطبات محمود (جلد 31) — Page 107
$1950 107 خطبات محمود ساتھ کوئی رومال بھی لے جاتا ہے۔کسی یا دودھ مانگنے جائے تو اپنے ساتھ کٹورا بھی لے جاتا ہے بہر حال جب کوئی چیز مانگی جاتی ہے تو اس کے مناسب حال تیاری بھی ہوتی ہے۔یہ نہیں ہوتا کہ کوئی شخص یا دودھ مانگنے جائے اور دوسرا شخص اسے کہے اچھالتی یا دودھ لے لو تو وہ کہہ دے میری جھولی میں ڈال دو۔یا شور با پکا ہو اور وہ کہہ دے میرے ہاتھ پر ڈال دو۔یا آٹا مانگنے جائے تو چھاننی پیش کر دے۔اس طرح تو وہ چیزیں ضائع ہو جائیں گی اور اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔غرض جب کوئی شخص کوئی چیز مانگتا ہے تو اس کے مناسب حال وہ تیاری بھی کرتا ہے اور وہ چیز اس کے ذہن میں موجود ہوتی ہے۔لیکن جب اُسے یہ معلوم ہی نہ ہو کہ وہ کیا چیز مانگ رہا ہے تو وہ اُس کے لئے تیاری کیا کرے گا۔دنیا میں دو ہی چیزیں ہوتی ہیں اول عقیدہ دوم عمل۔جب تک کسی چیز کے متعلق انسان کا پختہ عقیدہ نہ م ہو اُس کے حصول کی وہ کوشش نہیں کرتا۔پس جب ہم ہر نماز میں کئی دفعہ اِهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ والی دعا مانگتے ہیں تو ہمیں سوچنا چاہیے کہ وہ کیا چیز ہے جو ہم مانگتے ہیں۔اور اگر ہمیں اس کا علم ہے تو ہمیں یہ سوچنا پڑے گا کہ آیا قرآن کریم نے اس کے لئے کوئی شرطیں بھی بیان فرمائی ہیں یا نہیں؟ اور اگر قرآن کریم نے اس کے لئے کچھ شرطیں بیان فرمائی ہیں تو ہمیں غور کرنا پڑے گا کہ کیا ہم نے وہ شرائط پوری کر لی ہیں؟ مثلاً گورنمنٹ نے فوجیوں کے لئے چند قواعد مقرر کئے ہوئے ہیں کہ اگر کوئی شخص یہ یہ کام کرے تو اس کو ملٹری کراس 3 دیا جائے گا۔اگر کوئی شخص یہ یہ کام کرے تو اسے وکٹوریہ کر اس 4 دیا جائے گا۔اب اگر اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ نے کوئی شرط بیان کی ہے تو ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ آیا ہم نے وہ شرط پوری کر لی ہے؟ اور کیا واقعی ہم انعام کے مستحق ہو گئے ہیں؟ اگر ایک شخص فوج میں داخل ہو اور دو تین دن کے بعد وہ درخواست کرے کہ گورنمنٹ بڑی مہربان - مجھے ملٹری کراس دیا جائے یا گورنمنٹ بڑی مہربان ہے مجھے وکٹوریہ کر اس عطا کیا جائے تو اسے ملٹری کر اس یا وکٹوریہ کر اس دینا تو الگ رہا گورنمنٹ اسے فوج سے بھی نکال دے گی اور پاگل خانہ بھیجی دے گی۔یا مثلاً گورنمنٹ نے ایک قاعدہ مقرر کیا ہوا ہے کہ اگر کوئی شخص ایم اے پاس ہو اور پھر کم از کم سیکنڈ ڈویژن میں اُس نے امتحان پاس کیا ہو تو اُسے کسی کالج کی پروفیسری دی جاسکتی ہے۔اب اگر کم کوئی پرائمری پاس کرے اور گورنمنٹ سے درخواست کرے کہ گورنمنٹ بڑی مہربان ہے مجھے فلاں