خطبات محمود (جلد 31) — Page 97
$1950 97 خطبات محمود تھا اس طرح کہ انہیں ی علم نہیں تھا کہ اُن کا کوئی تعاقب کر رہا ہے۔میں نے جب اُن کی یہ باتیں سنیں تو بہت حیران ہوا۔اس قسم کی ہزاروں نہیں لاکھوں مثالیں آج بھی پائی جاتی ہیں۔بہت سے لوگ ہمیں ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم اچھے ہیں۔جب دوستوں سے ملتے ہیں تب بھی بعض دفعہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم اچھے ہیں۔لیکن جب مخالفین کو ملتے ہیں تو ہمیں برا بھلا کہنے لگتے ہیں۔مجھے افسوس ہے یہی حالت بعض احمدیوں کی بھی ہے۔حالانکہ ہم تو احمدی چھوڑ کسی غیر احمدی، ہندو اور جاہل سے جاہل آدمی کے متعلق بھی نہیں سمجھتے کہ اُس کی یہ حالت ہوگی۔خدا تعالیٰ کہتا ہے تم پر مشکلات بھی آئیں گی مگر جب مشکلات آتی ہیں تو تم میں سے بعض شور مچا دیتے ہیں کہ ہائے! ہم مر گئے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنْ تَكُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ بهلا سوچو تو سہی کہ دنیا میں کوئی شخص دکھوں سے بچا بھی ہے۔بے شک نبی دنیا میں آئے اور انہوں نے کہا کہ ہم تمہیں جنت دیں گے، اس جہان میں بھی جنت دیں گے اور اگلے جہان میں بھی جنت دیں گے۔مگر کیا تم نے کبھی سوچا بھی ہے کہ وہ جنت کیا ہے؟ اور کیا یہ جنت کہ آپ کی تجارتوں کو بھی نقصان نہ پہنچے ، آپ کو کوئی جانی خطرہ بھی پیش نہ آئے ، فرشتے آئیں اور آپ کے سب کام کر جائیں کبھی آدم کو ملی؟ کبھی نوع کو لی؟ موسی کوملی؟ خدا تعالیٰ کا ہر نبی کہتا ہے کہ وہ تمہیں جنت دے گا لیکن تم کو ماننا پڑے گا کہ یا تو اس قسم کے مصائب جہنم کا حصہ نہیں بلکہ جنت کا حصہ ہیں۔یہ دکھ بھی انسان کو لطف دینے کا موجب ہیں۔صوفیاء کہتے ہیں کہ اُس دنیا کا مزہ ہی کیا جس میں دکھ نہ ہوں۔بہر حال خواہ یہ نظر یہ ٹھیک ہو یا غلط یہ چیز بہر حال صحیح ہے کہ آدم علیہ السلام کو بھی تکالیف پہنچیں ، حضرت نوح علیہ السلام اور حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی تکالیف و مصائب سے محفوظ نہ رہے، حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی دکھ اور تکالیف کے دور میں سے گزرے اور حضرت عیسی علیہ السلام اور دیگر انبیاء کو بھی تکلیفیں آئیں۔کیا صلیب جنت کا ہی حصہ ہے؟ یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جنگ احد میں جو واقعہ پیش آیا، آپکے دانت شہید ہوئے ، آپ بے ہوش ہو گئے اور آپ کی فتح شکست سے بدل گئی کیا جنت کا ہی حصہ ہیں؟ آپ پر جو جنگِ احزاب میں گزری کیا یہ جنت ہے؟ آپ کی وفات سے پہلے جو جنگ ہوئی وہ اتنی خطر ناک تھی کہ بڑے بڑے مومنوں کے دل بھی ہل گئے تھے۔روما کی طاقت مسلمانوں سے سینکڑوں گنا زیادہ تھی پھر آپ لوگ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ جنگ مسلمانوں کے لئے کتنی خطر ناک تھی۔