خطبات محمود (جلد 30) — Page 402
* 1949 402 41 خطبات محمود اسلام نے صفائی کا احساس بڑے زور سے دلایا ہے لیکن ہمارے ملک میں صفائی کا احساس نہیں فرموده 2 دسمبر 1949ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: خطبہ کا مضمون شروع کرنے سے پہلے میں پھر ایک دفعہ نظارت تعلیم و تربیت کو اُس کی اُس ذمہ داری کی طرف جو مسجد کے ساتھ تعلق رکھتی ہے توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ہماری جماعت میں ایک لمبے عرصہ سے عورتیں جمعہ کی نماز میں شامل ہونے کی عادت رکھتی ہیں۔قادیان میں ہر جمعہ میں ڈیڑھ دو ہزار مستورات شامل ہوا کرتی تھیں۔یہاں ابھی آبادی کم ہے لیکن عورتیں وہی ہیں جو قادیان میں ہوتی تھیں اور جن کو جمعہ کی نماز میں شامل ہونے کی عادت ہے۔چنانچہ وہ جمعہ کی نماز کے لیے مسجد میں آتی ہیں۔بڑی مہربانی کر کے اور بڑی عنایت فرما کے ناظر تعلیم نے ان کے لیے مسجد میں ایک قنات توی کھینچوادی ہے لیکن انہیں اس امر کا خیال نہیں آیا کہ عورتوں کی پیٹھیں مردوں کے آگے ہیں۔حالانکہ چاہیے یہ تھا کہ مرد آگے ہوں اور عورتیں پیچھے ہوں تا عورتوں کی پیٹھیں مردوں کے سامنے نہ ہوں لیکن یہاں عورتیں آگے ہیں اور مرد پیچھے ہیں۔یہ کوئی ایسی چیز نہیں جس کی طرف توجہ دلانے کے لیے کسی