خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 331 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 331

$1949 331 خطبات محمود کام کو سنبھال سکے۔اب تو انہوں نے بھی جلسے کرنے شروع کر دیئے ہیں اور تبلیغ کو کچھ ڈاک کے ذریعہ وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور کچھ لٹریچر بھی فرانسیسی زبان میں شائع کرنے لگے ہیں۔مگر یہ موجودہ چھ مہینے کی بات ہے اس سے پہلے وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ہی کوشش کرتے رہے ہیں۔لیکن کرم الہی صاحب ظفر نے ابتدائی چھ مہینے کے اندر اندر ایسی صورت پیدا کر لی کہ جس کی وجہ سے وہ اپنی تبلیغ کو وسیع کرنے میں کامیاب ہو گئے۔انہوں نے میری ایک کتاب کا ہسپانوی زبان میں ترجمہ کیا اور اسے ملک میں شائع کیا۔اور اب اسلامی اصول کی فلاسفی کا ترجمہ کر کے انہوں نے شائع کیا ہے اور یہ ساری کمائی انہوں نے خود محنت کر کے کی ہے۔اور بعض دفعہ تو ایسے رنگ میں کمائی کی ہے کہ آجکل کے تعلیم یافتہ نوجوان اگر اس رنگ میں کام کریں تو ان کی طبائع پر سخت گراں گزرے۔یعنی الی بازار میں کھڑے ہو کر وہ عطر کی شیشیاں فروخت کرتے اور پھر جو کچھ آمد ہوتی اُس سے اپنے اخراجات چلاتے۔ایک طرف بازار میں کھڑے ہو کر شیشیاں بیچنا اور دوسری طرف مبلغ کا لباس ہو اور اُس کے اعزاز اور احترام کا سوال ہو یہ بڑا مشکل مرحلہ ہے اور ہر شخص ایسا نہیں کر سکتا۔ہزاروں میں سے کوئی ایک ہوتا ہے جو ایسا کر سکتا ہے بلکہ ہزاروں میں سے بھی نہیں لاکھوں میں سے کوئی ایک ہوتا ہے جو ایسا کی کر سکتا ہے۔چنانچہ بعض دفعہ ایسا ہوا بھی کہ لوگوں نے ان سے کہا کہ تمہاری یہ کیا حالت ہے تم تو مبلغ ہو اور پھیری کا کام جو گداگری کے برابر ہے کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا جو سچائی ہے وہ لوگوں تک پہنچانا ہے ہمارا فرض ہے مگر ہماری جماعت ایک غریب جماعت ہے وہ خرچ نہیں دے سکتی۔اس لیے میں خود کمائی کر رہا ہوں۔اس پر بعض دفعہ ہسپانیہ کے بعض بڑے بڑے آدمیوں نے انہیں چا چار پانچ پانچ پونڈ تحفہ کے طور پر دیئے اور کہا کہ ہمیں بھی ان نیک مقاصد میں شامل کیجیے۔اسی طرح بعض اور مشنریوں نے اپنی اپنی جگہ اچھا نمونہ دکھایا ہے بلکہ بعض مولویوں نے بھی بیرونی ممالک میں نہایت اچھا کام کیا ہے۔عام طور پر مولوی چونکہ باہر نہیں نکلتے اس لیے ان کے متعلق کی یہ شبہ ہی رہتا ہے کہ وہ دلیری سے ہر موقع پر اپنے آپ کو کام کا اہل ثابت کر سکتے ہیں یا نہیں۔لیکن ان ہمارے ہالینڈ کے مبلغ حافظ قدرت اللہ صاحب مولویوں میں سے اچھا کام کرنے والوں کی بہترین مثال ہیں۔اسی طرح پرانے مبلغوں میں سے مولوی رحمت علی صاحب نہایت اچھا کام کرنے والے ہیں۔ان کے ذریعہ ہزاروں افراد کو احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق ملی۔اور نہ صرف عام طبقہ کے