خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 295 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 295

* 1949 295 خطبات محمود ہے۔ایک جوڑا ہیں۔جب تک یہ دونوں آپس میں نہیں ملیں گے کوئی صحیح نتیجہ نکلنا محال اسی لیے صوفیاء نے کہا ہے کہ روح خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کا جوڑا ہے اور جب تک خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت روح سے نہیں ملتے اُس وقت تک روحانی نسل قائم نہیں ہو سکتی۔جب ایک طرف روح ہوگی اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کا فضل اور رحمت ہوں گے تب ان میں صحیح نتیجہ پیدا ہوگا اور یہی دونوں چیزیں ہیں جومل کر روحانی نسل کو قائم کرتی ہیں۔مجھے یاد ہے میں ابھی بچہ ہی تھا۔میری عمر چودہ پندرہ سال کی تھی کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں امرتسر میں ہوں۔امرتسر میں ملکہ کا ایک بُت تھا جو سنگِ مرمر کا بنا ہوا تھا۔اس کے اردگرد ایک چبوتر اتھا وہ بھی سنگ مرمر کا بنا ہوا تھا۔ہال بازار سے گزر کر جب شہر کو جائیں تو یہ بہت رستہ میں آتا تھا۔میں نے رویا میں دیکھا کہ میں اُس جگہ پر ہوں۔چبوترے پر چڑھنے کے لیے سنگ مرمر کی سیڑھیاں بنی ہوئی تھیں۔میں نے دیکھا اُن سیڑھیوں پر تین یا چار سال کا ایک بچہ تھا جو نہایت حسین اور صاف ستھرے کپڑے پہنے ہوئے تھا۔وہ آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا۔رویا میں میں سمجھتا ہوں کہ یہ مسیح ہے۔تھوڑی دیر میں آسمان پھٹا اور اوپر کی طرف سے کوئی اُڑتا ہوا شخص زمین کی طرف آیا۔میں نے دیکھاتی کہ وہ خوبصورت رنگوں والے لباس میں لپٹا ہوا ہے اور اُس کے پر ہیں جن سے وہ اُڑتا ہوا آ رہا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ حضرت مریم ہیں۔وہ شخص اُڑتے اڑتے نیچے پہنچا اور جیسے مرغی اپنے پر پھیلا کر اپنے بچوں کو پروں کے نیچے لے لیتی ہے اس طرح اس شخص نے اس بچہ پر اپنے پر رکھ دیئے۔اور جب اس نے ایسا کیا تو یہ الفاظ میری زبان پر جاری ہوئے کہ love creates Love یعنی محبت محبت پیدا کرتی ہے۔میری آنکھ کھلی تو اس رویا کی میں نے یہی تعبیر سمجھی کہ مریم جو رویا میں بطور ماں دکھائی گئی تھی وہ خدائی محبت ہے اور بچہ جو مسیح کی شکل میں دکھایا گیا تھا وہ روح کی خدا تعالیٰ کی طرف ا نابت اور جھکنے کا تمثل ہے۔جب انسانی روح خدا تعالیٰ کی طرف جھکتی ہے تو اس کے نتیجہ میں ایک روحانی وجود پیدا ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کو ایسا ہی پیارا ہوتا ہے جیسے ماں کو اس کا بچہ۔خدا تعالیٰ جسم کے ساتھ پیار نہیں کیا کرتا۔ظاہری ناک، کان اور ہاتھ تو مادی ہیں اور فانی ہیں۔وہ وجود جس کے ساتھ خدا تعالی پیار کیا کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی رحمت کے ساتھ مل کر پیدا ہوتا ہے۔وہ گویا بچہ ہے اور خدا تعالیٰ اس کے لیے بمنزلہ ماں ہے اور یہی وہ چیز ہے جس سے زندہ انسان پہچانا جاتا ہے۔زندہ انسان تو کی