خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 224 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 224

* 1949 224 23۔خطبات محمود قربانی کی وہ روح اپنے اندر پیدا کرو جو الہی جماعتوں میں کارفرما ہوتی ہے (فرمودہ 29 جولائی 1949ء بمقام پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج میں اختصاراً جماعت کو ایک اہم امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔وہ بات ایسی ہے کہ قادیان میں بھی میں دوستوں کو اس کی طرف توجہ دلاتا رہا ہوں اور ہجرت کے بعد بھی میں نے بار ہا توجہ دلائی ہے۔مگر افسوس ہے کہ جماعت اس مضمون کو پوری طرح سمجھ نہیں سکی اور میں ڈرتا ہے ہوں کہ اگر اس طرف جلد توجہ نہ کی گئی تو ممکن ہے کہ قربانیوں کا وقت آنے پر بعض لوگ گر جائیں اور اپنے پہلے ایمان کو بھی کھو بیٹھیں۔وہ بات یہ ہے کہ الہی جماعتیں ہمیشہ ایک خاص رنگ میں ترقی کیا کرتی ہیں اور آج تک اس میں ہمیں کوئی استثناء نظر نہیں آتا۔حضرت نوح علیہ السلام کا زمانہ ہمارے سامنے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کا زمانہ ہمارے سامنے ہے، حضرت موسی علیہ السلام کا زمانہ ہمارے سامنے ہے، حضرت عیسی علیہ السلام کا زمانہ ہمارے سامنے ہے، پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ جن حالات میں سے گزرے اُن سے بھی ہم ناواقف نہیں۔ان کے علاوہ باقی انبیاء جن کا ذکر