خطبات محمود (جلد 2) — Page 394
۳۹۴ متعلق احادیث میں آتا ہے کہ جب کوئی اُونچی جگہ آتی تو وہ واپس مڑ کر دیکھتے ہے لیکن حضرت ہاجر نے لوٹ کر نہیں دیکھا۔بلکہ وہ اپنے بچے حضرت آنفیل علیہ السلام کے پاس چلی گئیں اور سمجھا کہ جب خدا تعالے کے حکم کے تحت ہمیں یہاں چھوڑا گیا ہے تو اب وہ خدا تعالے کی طرف بھی کھینگی۔اگر تم بھی اپنے اندر اور اپنی اولاد کے اندر یہ روح پیدا کر لو اور دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ سے ہی اپنی صاحبات طلب کرو۔تو تم دیکھو گے کہ زمین اپنے خزانے اگل کے رکھ دے گی اور آسمان اپنی ساری دولتیں برسا دے گا۔اب تو آسمان برستا ہے تو طوفان آجاتا ہے لیکن جب تم خداتعالے کے ہو جاؤ گے تو وہ طوفان کی بجائے حمتیں بہ سائے گا۔اب تو وہ پانی برساتا ہے تو اس سے راوی چناب اور جملہ کی سطح بلند ہو جاتی ہے ، پانی سیلاب کی شکل میں کناروں سے باہر نکل آتا ہے اور سب کچھ اپنے ساتھ یہ لیجاتا ہے۔لیکن جب تم خدا تعالے کے بن جاؤ گے تو یہ آسمانی پانی سجائے سب کچھ بہائے جانے کے اپنے پیچھے روئی گی چھوڑ جائے گا اور گندگی بہا لے جائیگا۔پس تم عید منا لیکن اس طرح جس طرح خدا تعالے نے حکم دیا ہے، پھر دیکھو گے کہ خدا تعالے کی برکتیں کس طرح نازل ہوتی ہیں۔خدا تعالے کے رسول پر درود بھیجو اور بارہا۔وہ درود پڑھو جو نماز میں تھیں سکھایا گیا ہے۔میں سچہ ہی تھا اب مجھے یاد نہیں رہا ، یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی وفات سے پہلے کا ذکر ہے یا حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کے ابتدائی زمانہ کی بات ہے۔بہر حال میں بيت الدعا میں دعا کر رہا تھا کہ مجھے رویا میں بتایا گیا کہ پانچ ابراهیم گذرے ہیں ایک ابراہیم تو وہ تھے جن کا تورات میں ذکر آتا ہے۔دوسرے ابراہیم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔تیرے ابراہیم حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام تھے۔چوتھے ابراہیم حضر : خلیفہ اول کی تھے اور پانچویں ابراہیم تم ہو۔ب دیکھو یہ بچپن کی بات ہے جب مجھے رویا سی بتایا گیا کہ تم اب اسیم ہوں اس وقت کسی کے هم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ہمیں قادیان چھوڑنا پڑے گا لیکن ابراہیمی مشاہت کے لئے ضروری تھا کہ ہمیں بھی ہجرت کرنی پڑے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ ہمیں قادیان چھوڑنا پڑا۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ابراہیم قرار دے کر اللہ تعالے نے حفتر مسیح موعود علیہ السلام کو اسمعیل بنادیا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کو ابراہیم قرار دے کر مجھے ہمیل بنا دیا۔اور پھر مجھے ابراہیم قرار دیا تو اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ ربوہ نہایا اور تم المفضیل بن گئے اور تم نے اسے آباد کر لیا۔غرض ایک کے طفیل دوسرا ابراہیم بنا اور دوسرے کی وجہ سے تیسرا بنا۔نیلسل خدا تعالے کی طرف سے دنیا میں ہمیشہ جاری رکھا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ