خطبات محمود (جلد 2) — Page 247
۲۴۷ قوم کے متعلق یہ پیشگوئی ہو سکتی ہے؟ مگر میں اسے کہوں گا کہ اسے نادان تجھے ابو تبل تو نظر آگیا جس کا کام ختم ہو گیا۔مگر تجھے ابو بکر نظر نہ آیا جس کا کام آجنگ جاری ہے۔تجھے عقبہ در شیبہ تو نظر آگئے جو پیدا ہو کر فنا ہو گئے مگر تجھے عمر، عثمان اور علی نظر نہ آئے جن کو دائمی حیات بخشی گئی ہے، اور جن کے کارنات قیامت تک دنیا سے محو نہیں ہو سکتے۔اور اس میں کیا شبہ ہے کہ جس جوش اور جس اخلاص کے ساتھ حضرت ابراہیم علیہ السلامہ کی اس اولا دینے دین کی خدمت کی اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں کہیں نظر نہیں آئی۔پس بے شک وہ لوگ بظا ہر خراب ہو گئے مگر وہ خرابی ایسی ہی تھی جیسے اچھے کپڑے پر کوئی ایسی چیز گر جاتی ہے جس کا نشان نہیں پڑتا۔مثلاً کوسٹ پر خشک مٹی جا پڑے تو پریش سے اس کو جھاڑ دیتے ہیں۔پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مکہ والے بظا ہر خراب نظر آئے تھے مگر ان کی یہ خرابی ایسی ہی تھی جیسے کوٹ پر مٹی جا پڑے یا وہ میرا تو تھے مگر تراشا ہوا ہمیں انہیں تھے۔جب محمد صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توجہ اور آپ کی قوت قدسیہ کی برکت سے وہ تراشے گئے تو وہی میرے دنیا کی بہترین متاع شمار ہونے لگے۔جب تک - دنے کے ذرات مٹی میں سے جوئے ہوتے ہیں ان کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہوتی۔مگر جب کسی ماہر کی نگاہ ان پر پڑتی ہے تو ہ ان ذرات کو مٹی سے علیحدہ کر لیتا ہے۔اور پھر وہی ذرات بہت بڑی قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔اسی طرح میرا جب تک پتھر میں رہتا ہے اس کی قدر و قیمت کا کسی کو احساس نہیں ہوتا۔مگر جب کوئی ماہر اسے کاٹ کہ میرے کو اپنی اصلی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے تو اس کی قیمت لاکھوں، کروڑوں روپیہ تک پہنچ جاتی ہے۔تو شد نہیں اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان میں خرابیاں پیدا ہوئیں۔مگر جب محمد صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں صفائی پیدا کی تو انہی میں ابو بکر، عمر، عثمان اور علی جیسے لوگ پیدا ہو گئے اور صرف ابو بکر، عمر، عثمان اور علی پیدا ہوئے بلکہ اور ہزاروں لوگ پیدا ہوئے۔ان میں طلوعری جیسے لوگ پیدا ہوئے ، ان میں زیرہ جیسے لوگ پیدا ہوئے ، ان میں عبد الرحمن بن عوف جیسے لوگ پیدا ہوئے۔ان میں ابو عبیدہ جیسے لوگ پیدا ہوئے ، ان میں سفر جیسے لوگ پیدا ہوئے۔ان میں عثمان بن مظعون جیسے لوگ پیدا ہوئے۔یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے نام کو روشن کرنے کے لئے اپنے جذبات کی انتہائی قربانی کی یہاں تک کہ ان میں سے ہر شخص زندہ ابراہیم بن گیا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی اولاد میں سے تھے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ آپ ابو ابراہیم بھی تھے کیا اور رسول کریم صلی الہ علیکم