خطبات محمود (جلد 29) — Page 393
$1948 393 خطبات محمود نے کہا آپ کو پرو پیگنڈا کرنا چاہیے۔میں نے کہا مجھے پرو پیگنڈا کی کیا ضرورت ہے، میری خدمات ملک پر ظاہر ہیں اور جو شخص میر امد مقابل ہے اُس کی کمزوریاں بھی سب پر عیاں ہیں۔ان حالات میں مجھے پروپیگنڈا کی کیا ضرورت ہے۔جب انہیں پتہ ہے کہ ملک کیلئے میں نے اپنی تجارتیں برباد کیں اور دور دراز ممالک کے سفر کئے اور سالہا سال باہر رہا تو اب اپنے لئے کسی پرو پیگنڈا کی کیا ضرورت ہے غرض میں نے اُن کی بات کو رڈ کر دیا مگر جب الیکشن کا نتیجہ نکلا مجھے معلوم ہوا کہ سو میں سے دس ووٹ میرے تھے اور باقی سب میرے مد مقابل کے تھے اس پر مجھے سخت صدمہ ہوا اور میں نے ارادہ کیا کہ ان کاموں سے ہی ہٹ جاؤں۔مگر آخر بعض دوستوں نے کہا کہ بیوقوفی تمہاری ہے جو کام تم پیش کرتے ہو وہ تو بڑے بڑے لوگوں کے علم میں ہے۔محلہ والوں کو کیا معلوم ہے کہ تم نے کیا کیا ؟ انہیں تو اُسی کام کا علم ہوسکتا ہے جو محلہ والوں کے لیے کیا جائے۔اس لیے تم ہمت نہ ہارو اور جب دوبارہ الیکشن ہو تو اُس وقت پھر کھڑے ہو جاؤ اور کوشش کرو کہ تمہیں ووٹ ملیں۔چنانچہ جب دوبارہ الیکشن کا موقع آیا تو دوستوں نے مجھے مجبور کیا کہ چلیے اور ایک جلسہ میں اپنے متعلق تقریر کیجیے۔جب میں وہاں گیا تو ایک شخص جو میرے دوستوں میں سے ہی تھا جلسہ میں کھڑا ہو گیا۔وہ ہوشیار تھا اور لوگوں کی نبض کو خوب پہچانتا تھا۔اُس نے کہا جناب! آپ ہمیں یہ بتائیں کہ اگر آپ کو ووٹ دیئے جائیں تو آپ ہمارے فائدے کے لیے کیا کریں گے؟ ہم تو دیکھتے ہیں کہ ہر الیکشن کے موقع پر امیدوار کھڑے ہو کر تقریریں کر دیتے ہیں اور محلہ والوں کے فائدہ کے لیے کچھ نہیں کرتے۔اگر آپ ہم لوگوں کے فائدہ کے لیے کی کوئی کام کرنے کا وعدہ کریں تو ہم آپ کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔میں نے پوچھا کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟ اُس نے پہلے سے طے شدہ سکیم کے مطابق جس کا آپس کے مشورہ سے فیصلہ ہو چکا تھا کہا کہ ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے محلہ کے فائدے کے لیے کچھ کیا جائے۔مثلاً ہمارے محلہ کے لڑکوں کے بیٹھنے اور سیر و تفریح کرنے کی کوئی جگہ نہیں۔اگر کسی چوک میں کوئی ایسی جگہ بنا دی جائے جہاں فرصت کے اوقات میں وہ بیٹھیں اور اچھے نظاروں سے لطف اندوز ہوں تو ہم آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔فرمایئے کیا آپ ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں کہ یہاں چوک میں آپ ایک ایسی جگہ بنا دیں جس میں فوارہ لگا ہوا ہو اس کے ارد گرد بچوں کے بیٹھنے کی جگہ ہوتا کہ بچے وہاں کھیلیں گو دیں اور سیر و تفریح کریں؟ میں نے کہا مجھے منظور ہے اور میں ممنون ہوں کہ محلہ والوں نے مجھے اپنی ضرورت سے آگاہ کیا