خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 307 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 307

$1948 307 30 30 خطبات محمود ی زمانہ ایسا ہے جس میں مالی قربانیاں بہت بڑی اہمیت رکھتی ہیں (فرمودہ 24 ستمبر 1948ء بمقام رتن باغ لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چند ماہ ہوئے میں نے جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ یہ ایسا زمانہ نہیں جس میں مالی قربانی کی کوئی ضرورت نہ ہو۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میں نے پچھلے دنوں جماعت میں تحریک کی تھی اور اس امر پر زور دیا تھا کہ جماعت جانی قربانی میں زیادہ سے زیادہ اور نمایاں حصہ لے۔جانی قربانی ہی ہے جس سے گزشتہ خدائی سلسلے مضبوط ہوتے آئے ہیں اور جانی قربانی ہی ہے جس کی وجہ سے ان کی جی جڑیں پاتال تک پہنچ گئی تھیں۔مگر ساتھ ہی میں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ ایسا زمانہ ہے جس میں دشمن کا کی مقابلہ صرف جانی قربانی سے ہی نہیں کیا جاسکتا۔جب تک ہمارے پاس مال نہ ہو اور جب تک ہم انہی ہتھیاروں سے کام نہ لیں جن سے دشمن کام لے رہا ہے اُس وقت تک ہم اس کے مقابلہ میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔تبلیغ کو ہی لے لو۔فرض کرو ایک جگہ پر کوئی فتنہ کھڑا ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ سے وہاں کی