خطبات محمود (جلد 29) — Page 277
$1948 277 خطبات محمود تو انہوں نے جگہ کا بندوبست کر دیا اور نہایت قربانی کے ساتھ اس عمارت کی چار دیواری بھی بنادی۔گویا ایک نئی بلڈنگ تیار کر کے رکھ دی اور میں سمجھتا ہوں انہوں نے ایک نہایت عمدہ قربانی کا اظہار کیا ہے۔یہ تو ہماری غرض تھی مگر خدا تعالیٰ یہ سمجھتا تھا کہ اس کے نتیجہ میں جماعت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔میرے یہاں آنے پر مخالفت شروع ہوگئی۔ہمارے خلاف باتیں کی جانے لگیں۔جماعت احمد یہ پر اتہام لگانے شروع کر دیئے گئے اور مخالفین نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ہم قرآن کو منسوخ سمجھتے ہیں، اسلام کو منسوخ سمجھتے ہیں، شریعت کو منسوخ سمجھتے ہیں۔گویا جتنے منہ تھے اتنی باتیں شروع ہو گئیں۔وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ ایسی باتیں کر کے ہمارا ہی شکار ہو رہے ہیں۔در حقیقت مخالفت کے ذریعہ ہی لوگوں میں خدائی سلسلہ کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے۔اگر ہم یہاں آتے اور ہماری مخالفت نہ ہوتی تو کوئی ہماری طرف توجہ بھی نہ کرتا بلکہ کسی کو ہمارے یہاں آنے کا پتہ بھی نہ لگ سکتا۔اگر ہمارے آدمی دوسروں کے پاس جاتے تو وہ کہہ دیتے ”اپنے منہ میاں مٹھو۔لوگ کہتے کوئی ہوگا جو یہاں آگیا ہے لیکن مولویوں نے ہمارے خلاف تقریر میں شروع کر دیں اور لوگوں نے سمجھ لیا کہ یہ کوئی بڑی چیز ہے معمولی چیز نہیں۔تبھی تو یہ لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔بلی کے آنے پر تو شور نہیں مچایا جا تا شیر کے آنے پر شور مچایا جاتا ہے۔اس طرح یہ لوگ خود ہی ہمارے شکار ہونے لگے۔جب میں نے دیکھا کہ احمدیت لیے یہاں رستہ کھل گیا ہے تو میں نے درس دینا شروع کر دیا تا احمدیت اور اسلام کی عظمت ظاہر ہو۔میرے اندر ایک بے کلی سی تھی جس کی وجہ سے میں نے یہ فیصلہ کر لیا کہ جو تفسیر میں نے لکھوانی ہے اُس کا درس یہاں دے دوں۔لکھنے والے لکھتے جائیں گے اور سننے والے اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔چونکہ لوگوں میں پہلے ہی رغبت پیدا ہو چکی تھی اس لیے لوگوں نے یہاں آنا شروع کر دیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ مہینہ کے آخر تک پانچ چھ سو آدمیوں نے ہمارے خیالات سنے اور پھر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کسی نے ہماری تائید میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کسی نے ہماری مخالفت میں۔اور پھر خدا تعالیٰ نے ایک اور ذریعہ بنا دیا کہ لوگوں نے جوش میں آکر ایک احمدی نوجوان کو شہید کر دیا۔میں نے یہ سمجھ لیا کہ اب ہم ہی کامیاب ہوں گے اور فتح ہماری ہی ہوگی۔زمین میں جب کوئی بیج ڈالا جاتا ہے تو اس سے وہی چیز اگتی ہے جس کا وہ بیج ہوتا ہے۔جب زمین میں ہم گندم کا بیج ڈالتے ہیں تو اس سے گندم