خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 214 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 214

$1948 214 (22) خطبات محمود (1) حفاظت قادیان کے وعدے خود بھی ادا کرو اور دوسروں سے بھی کراؤ (2) تبلیغ کا صحیح طریقہ یہی ہے کہ اپنے دوستوں سے صاف صاف کہہ دو کہ یا مجھے سمجھا دیا اپنی غلطی مان لو (فرمودہ 16 جولائی 1948 ء پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "جیسا کہ میں نے درس کے شروع میں بتایا تھا کہ جمعہ کے دن درس نہیں ہوا کرے گا۔آج درس نہیں ہو گا۔خطبہ میں مختصر طور پر میں دو باتوں کی طرف جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔میری طبیعت آج خراب ہے۔روزہ تو میں نے رکھ لیا ہے شاید میں روزہ نہ رکھنے میں معذور سمجھا جاسکتا تھا مگر خواہ میرا روزہ رکھنا صحیح تھا یا غلط تھا بہر حال میں نے آج اپنے اجتہاد سے روزہ رکھ لیا ہے کیونکہ میں نے اتنا لمبا سفر اسی لیے کیا تھا تا بیماری میں شدت گرمی زیادتی پیدا نہ کردے اور اس طرح