خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 175 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 175

$1948 175 خطبات محمود ریز رور کھا جائے۔مگر یہ ایسی صورت میں ہو سکتا ہے جب چندہ دینے والا صدر انجمن احمدیہ کو اور مقامی سیکرٹری کو اطلاع دے دے کہ پہلے میرا چندہ اتنا تھا اب میں اتنا دوں گا۔اس میں سے اتنی ریز ورفنڈ کی رقم ہوگی جو محفوظ رہنی چاہیے اور اتنی تحریک جدید کی ہوگی ورنہ وہ ساری رقم صدرانجمن احمد یہ کے عام چندوں میں داخل کر لی جائے گی اور اُسے نئے سرے سے چندہ دینا ہوگا یا صدرانجمن احمدیہ سے جھگڑا شروع کرنا پڑے گا۔اب تک یہی ہورہا ہے کہ جور تم آتی ہے صدر انجمن احمد یہ اُسے اپنے کھانہ میں جمع کر لیتی ہے۔جب تحریک جدید نے اپنے حصہ کا مطالبہ کیا تو ان کو مشکل پیش آگئی۔اور اس سے زیادہ مشکل اُن لوگوں کو ہوگی جنہوں نے چندہ دیا ہے۔دفتر والے مانگیں گے وہ کہیں گے کہ ہم نے چندہ دے دیا ہے مگر تحریک والے کہیں گے کہ تمہاری طرف سے کوئی چندہ نہیں آیا۔پس ہر چندہ دینے والا ان پر یہ واضح کر دے کہ اتنا چندہ صدرانجمن احمدیہ کا ہے، اتنا وصیت میں وضع کر لیا جائے ، اتنا تحریک میں دے دیا جائے اور باقی روپیہ ریز روفنڈ میں داخل ہو۔یا لکھ دیں کہ یہ روپیہ تمبر کی تحریک میں جمع کر لیا جائے۔کیونکہ یہ تحریک ستمبر 1947ء میں جاری ہوئی تھی۔اس لیے ریز ورفنڈ کی جگہ اس کا نام تحریک ستمبر مناسب رہے گا۔بہر حال عام قاعدہ یہی ہوگا کہ نئے مرکز کا چندہ اُس سے وضع کر لیا جائے گا۔مگر یہ بھی ہو سکتا ہے جب سب دوست یہ واضح کر دیں کہ پہلے میں اتنا چندہ دیا کرتا تھا اب اتنادوں گا اور اس میں سے پہلے چندہ کی رقم کاٹ کر باقی روپیہ تحریک ستمبر میں داخل کیا جائے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے تمہاری کمزوری کو دیکھتے ہوئے تخفیف کر دی ہے ہے۔5 میں نے بھی یہ دیکھ کر کہ تم ابھی اُس مقام تک نہیں پہنچے جو کامل ایمان کا مقام ہوتا ہے اپنے مطالبہ میں تخفیف کر دی ہے۔قرآن مجید کا مفہوم تو اور ہے مگر کمزور ایمان والے اس کے یہی معنے لیتے ہیں اور میں نے بھی انہیں معنوں میں تخفیف کی ہے۔پس اس تحریک کی آئندہ یہ صورت ہوگی کہ ساڑھے سولہ فیصدی سے 33 فیصدی تک چندہ دینا ہو گا۔اور جو لوگ اس مقام پر نہ پہنچ سکیں اُن کے لیے کم سے کم ایمان کا مظاہرہ یہ ہوگا کہ وہ وصیت کر دیں۔کوئی مرد، کوئی عورت اور کوئی بالغ بچہ ایسا نہ رہے جس نے وصیت نہ کی ہو تا دنیا کو معلوم ہو جائے کہ تم میں حقیقی ایمان پایا جاتا ہے اور قادیان کے کھوئے جانے کی وجہ سے مقبرہ بہشتی یا اس کے نظام کے متعلق تمہیں کسی قسم کا شک وشبہ پیدا نہیں ہوا۔میں پھر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ چندہ دینے والوں کو یہ بتا دینا چاہیے کہ پہلے وہ اتنا چندہ ہے