خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 166 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 166

$1948 166 17 خطبات محمود آج کم سے کم مظاہرہ ایمان یہ ہے کہ جماعت کا ہر فر د وصیت کر دے چندے کی حد 25 فیصدی کی بجائے ساڑھے سولہ فیصدی اور 50 فیصدی کی بجائے 33 فیصدی ہوگی (فرمودہ 28 مئی 1948ء رتن باغ لاہور ) تشهد تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "ہماری جماعت باقی مسلمانوں کے ساتھ چونکہ ایک بڑے ابتلاء میں سے گزری ہے اس لیے میرا یہ خیال تھا کہ بوجہ ایمان کی زیادتی کے بوجہ نشانات اور معجزات دیکھنے کے، بوجہ آسمانی تائیدات دیکھنے کے اور بوجہ مرنے کے بعد کی زندگی پر کامل ایمان اور پورا یقین ہونے کے ہماری جماعت قربانی اور ایثار کے اُس درجہ پر پہنچ چکی ہوگی کہ وہ یکدم گو دکر ایک بڑی منزل کو تھوڑے سے وقت میں طے کرے۔لیکن تجزیہ سے معلوم ہوا ہے کہ خدا تعالیٰ کی وہ پیشگوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے متعلق تھی کہ وہ بہت آہستہ آہستہ ترقی کرے گی وہ پیشگوئی ابھی تک جاری ہے اور ابھی جماعت میں وہ طاقت اور قوت پیدا نہیں ہوئی کہ وہ بڑی قربانیوں کے لیے یکدم