خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 94 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 94

$1948 94 10 خطبات محمود وقت ضائع کرنے سے بچو اور اسے زیادہ سے زیادہ قیمتی کاموں میں صرف کرو (فرمودہ 19 مارچ 1948ء بمقام کراچی) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہو گا میں آج میل (Mail) میں واپس جا رہا ہوں۔یہاں قیام کے لیے مجھے اتنا تھوڑا وقت ملا ہے کہ وہ بہت سے مقاصد جن کو مد نظر رکھ کر میں یہاں آیا تھا انہیں میں پورے طور پر سر انجام نہیں دے سکا۔اس میں بڑی دقت مکان کی ہے۔اب تک یہاں رہنے کے لیے ہمیں کوئی مکان میسر نہیں آسکا۔اگر دوست اپنے اپنے رنگ میں امیر جماعت کے مشورہ سے کوشش کرتے رہیں اور کسی مکان کا انتظام ہو جائے تو ارادہ ہے کہ موقع ملنے پر میں پھر کراچی آؤں۔کیونکہ بوجہ پاکستان کا مرکز ہونے کے بہت سے اہم اور ضروری مسائل ایسے ہیں جو کراچی میں ہی حل کیسے جاسکتے ہیں لاہور یا کسی اور شہر میں حل نہیں کیے جا سکتے۔اس کے بعد میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ایک زمانہ طفولیت کا ہوتا ہے جس میں بہت سی باتیں معاف کر دینے کے قابل ہوتی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم