خطبات محمود (جلد 28) — Page 448
خطبات محمود 448 سال 1947ء رستہ میں زخمی ہوا ہو تو اُسے کہا جائے کہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ۔کیا یہ ہو سکتا ہے کہ تم زخمی ہو؟ تم تو خدا کے لئے لڑے تھے۔کیا ہماری ان باتوں سے وہ اچھا ہو جائے گا ؟ اسی طرح اگر کسی نے اتنا علم حاصل نہیں کیا جو بی۔اے کے دو حروف کے لئے ضروری ہے یا ایم۔اے کے دو حروف کے لئے ضروری ہے تو محض اس لئے کہ وہ ریفیوجیز ( Refugees) کی خدمت کرتا رہا ہے یا کوئی اور قومی کام کرتا رہا ہے اُسے وہ معیار علم کس طرح حاصل ہو سکتا ہے جو بی۔اے یا ایم۔اے کو حاصل ہوتا ہے۔اور اگر یہ دو حروف بغیر ایک مقررہ معیار علم کے حاصل ہو سکتے ہیں تو پھر اس طرح بھی کیا جاسکتا ہے کہ بجائے اس کے کہ کسی کو وکٹوریہ کر اس یا آئرن کر اس دیا جائے۔جب کوئی سپاہی اچھا لڑے تو اُس کو بی۔اے کی ڈگری دے جائے۔یا کوئی شخص ملک کے لئے اپنی جان کو خطرہ میں ڈالے تو اُسے ایم۔اے کی ڈگری دے دی جائے۔اور جب یو نیورسٹی سے پوچھا جائے کہ اسے بی۔اے یا ایم۔اے کا خطاب تم نے کیوں دیا ہے؟ تو وہ جواب دے کہ اس نے اپنی جان ملک کے لئے خطرہ میں ڈالی تھی۔اگر یہ شخص اس خطاب کا مستحق نہیں تو اور کون ہے۔کیا یہ جواب درست ہو گا اور کیا کوئی بھی صحیح الدماغ انسان اسے جائز قرار دے گا ؟ اگر نہیں تو علوم کی ڈگریاں بھی معیار علم کے مطابق حاصل ہوتی ہیں۔اور اگر اس کے بغیر ہم اُن ڈگریوں کی کو حاصل کرتے ہیں تو ہم دنیا کو بھی دھوکا دیتے ہیں اور اپنے آپ کو بھی دھوکا دیتے ہیں۔مگر افسوس ہے کہ گزشتہ دنوں ہمارے ملک میں یہی چرچا رہا اور طلباء مفت ڈگریوں کے لئے ہے مظاہرات کرتے رہے اور انہوں نے سمجھا کہ ملک بغیر مقررہ میعار علم حاصل کرنے کے انہیں بی۔اے یا ایم۔اے کا خطاب دے دے گا۔جیسے یو نیورسٹیاں بعض لوگوں کو آنریری ڈگریاں دے دیا کرتی ہیں۔مثلاً ڈی ڈی 1، ایل ایل ڈی 2 کی ڈگری دے دیتی ہیں۔حالانکہ بعض دفعہ جسے اس قسم کی ڈگری دی جاتی ہے وہ ایک حرف بھی ان علوم کا پڑھا ہوا نہیں ہوتا۔مگر یہ اعزازی ڈگری صرف اس لئے دے دی جاتی ہے کہ اُس نے کوئی سیاسی کام کیا ہوا ہوتا ہے یا ملک کی خدمات سرانجام دیتے ہوئے اُس نے قربانیاں کی ہوئی ہوتی ہیں۔انگلستان کے قریباً تمام وزراء کو اسی طرح اعزازی ڈگریاں ملی ہوئی ہوتی ہیں۔ابھی لارڈ بالڈون فوت ہوئے ہیں۔انہیں بھی بڑی ڈگریاں ملی ہوئی تھیں۔مگر ان کی خدمت کیا تھی ؟ خدمت یہ تھی کہ