خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 431 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 431

خطبات محمود 431 سال 1947ء لینے کی کوشش کرے۔خصوصاً مغربی پنجاب۔اور ہندوستان اور پاکستان سے باہر کے لوگوں کو اس تحریک میں نمایاں حصہ لینا چاہیئے۔اس کے علاوہ اُن کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ تحریک جدید کے دفتر دوم کے لئے نئے نوجوان پیدا کریں اور اس طرح اس سلسلہ کو زیادہ سے زیادہ وسیع کرنے کی کوشش کریں۔گزشتہ سال تحریک جدید کے دفتر دوم کا وعدہ پچانوے ہزار کا تھا۔مگر جہاں تک تحریک جدید کے اخراجات کا تعلق ہے وہ چار پانچ لاکھ تک پہنچ چکا ہے۔چار پانچ لاکھ کے مقابلہ میں پچانوے ہزار کی آمد بہت ہی تشویش پیدا کرنے والی ہے۔آج سے پانچ سال بعد تحریک جدید کا سارا بوجھ دفتر دوم پر ہی ہو گا۔اور دفتر اول اُس وقت تک فارغ ہو چکا ہو گا۔اس لئے جب تک ہم دفتر دوم کو بھی چار پانچ لاکھ تک نہیں پہنچا دیتے اُس وقت تک ہمیں پوری کامیابی میسر نہیں آسکتی۔ہر احمدی کو چاہیئے کہ وہ اپنے دوستوں، اپنے رشتہ داروں ، اپنے واقفوں ، اپنے ہم علاقہ اور اپنے ہم عصر لوگوں کو تحریک کرے کہ ان میں سے جو لوگ اس وقت تک تحریک جدید میں حصہ نہیں لے سکے وہ دفتر دوم میں شامل ہونے کی کوشش کریں اور جو پہلے سے دفتر اول یا دفتر دوم میں شامل ہیں وہ زیادہ سے زیادہ خود بھی وعدہ کریں اور دوسروں کو بھی نمایاں اضافوں کے ساتھ وعدہ کرنے کی تحریک کریں۔خصوصیت سے دفتر دوم کو مضبوط کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔جو لوگ دفتر دوم میں شامل ہیں اُن کا فرض ہے کہ وہ ایسا اچھا نمونہ دکھا ئیں جو دفتر سوم والوں کے لئے قابلِ رشک ہو۔اور دفتر سوم والوں کا فرض ہے کہ وہ ایسا اچھا نمونہ دکھا ئیں جو دفتر چہارم والوں کے لئے قابل رشک ہو۔اور دفتر چہارم والوں کا فرض ہے کہ وہ ایسا اچھا نمونہ دکھا ئیں جو دفتر پنجم والوں کے لئے قابلِ رشک ہو۔اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے یہاں تک کہ قیامت تک یہ سلسلہ چلتا چلا جائے اور اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے ایک مضبوط بنیاد ہمارے ہاتھوں سے قائم ہو جائے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہر دفتر میں حصہ لینے والے لوگ خدا تعالیٰ کے حضور ثواب کے مستحق ہوں گے۔مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ وہ لوگ جنہوں نے دفتر اول میں حصہ لیا ہے وہ خدا تعالیٰ کے حضور بعد میں شامل ہونے والے لوگوں کے ثواب میں بھی شریک ہوں گے کیونکہ دفتر اول میں شامل ہونے والوں کا نمونہ دفتر دوم میں شامل ہونے والوں کے لئے تحریک کا موجب بنا۔اور دفتر دوم میں شامل ہونے والوں کا نمونہ دفتر سوم میں شامل ہونے والوں کے