خطبات محمود (جلد 28) — Page 406
خطبات محمود 406 سال 1947ء پر پھر جاؤ گے ؟ خدا تعالیٰ نے یہ بات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد نہیں کہی بلکہ آپ کی زندگی اور آپ کی موجودگی میں کہی کیونکہ نبی کی سچائی کا اُس کی زندگی میں ہی ثبوت مل جاتا ہے۔اگر موت کے بعد اُس کی سچائی کا ثبوت ملے تو زندگی میں اُس پر ایمان لانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہوسکتا۔اور جب کسی نبی کی سچائی معلوم ہوگئی تو پھر اس کی موت یا اس کا قتل کسی مومن کو ڈگمگا ہی کس طرح سکتا ہے۔جو چیز ایک دفعہ پرکھ لی گئی ، جس کے خالص اور بے عیب ہونے کا مشاہدہ کر لیا گیا ، جس کے قیمتی ہونے کا ثبوت مہیا ہو گیا۔اُسے انسان بہر حال خالص اور بے عیب اور قیمتی ہی قرار دے گا خواہ وہ زندہ ہو یا قید و بند کی مشکلات میں ہو۔آخر ہم روپیہ کو چاندی کی وجہ سے مانا کرتے ہیں یا اس لئے کہ اُسے چور پُر انہیں سکتا ؟ اگر اُسے چور چرا کر لے جائے گا تب بھی روپیہ روپیہ ہی رہے گا۔ڈا کو اُسے چھین کر لے جائے گا تب بھی اُس کے روپیہ ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہو گا۔ہم ایک آم کے درخت کو اس لئے درخت مانتے ہیں کہ کوئی اُسے کاٹ نہیں سکتا یا اس لئے ہم اُسے آم کہتے ہیں کہ ہم نے اُس کا پھل کھایا اور اُس کا مزہ اٹھایا ؟ جب ہم نے اُس کا پھل چکھ لیا اور ہم نے یقین کی آنکھ سے دیکھ لیا کہ وہ آم کا درخت ہے تو اس کے بعد خواہ لوگ اُسے جلا دیں، کاٹ دیں، تباہ کر دیں، ہم یہی کہیں گے کہ وہ آم تھا۔کیونکہ ہم نے خود اُس کا پھل کھایا ہے۔تو اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں یہ بتایا گیا ہے کہ تم پہلے نبیوں اور ان کی جماعتوں کے طریق اپنے سامنے رکھو۔جن حالات اور مشکلات میں وہ ثابت قدم رہے ہیں اگر انہیں حالات اور مشکلات میں تم بھی ثابت قدم رہتے ہو تو تمہیں اللہ تعالیٰ کا انعام مل جائے گا۔اور اگر تم یہ چا ہو کہ اُن جیسی مشکلات تم پر نہ آئیں تو یہ ایک لغوطریق ہو گا۔اور ایسا ہی ہو گا جیسے لاہور کے متعلق لطیفہ مشہور ہے کہ ایک ہندو پنڈت شدید سردی کے موسم میں دریائے راوی پر نہانے کے لئے گیا۔سردی سے وہ کانپ رہا تھا کہ سامنے سے اُسے ایک اور پنڈت آتا دکھائی دیا۔پرانے پنڈت علی الصبح دریا پر نہانا ضروری سمجھتے تھے۔جب اُس نے سامنے سے ایک اور پنڈت کو آتے دیکھا تو پوچھا کہ کیا تم نہا آئے ہو؟ اُس نے کہا ہاں نہا آیا ہوں۔کس طرح ؟ آج تو بڑی سردی ہے۔اُس پنڈت نے جواب دیا کہ میں بھی سخت ڈر رہا تھا کہ آج زیادہ سردی ہے غسل کس طرح کروں گا۔آخر ایک تجویز میرے ذہن