خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 379 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 379

خطبات محمود 379 سال 1947ء ہونا چاہیئے۔میں نے لاہور کی جماعت کے چندہ کا حساب لگایا ہے اور پرسوں جب آپ لوگ مجھے ملیں گے تو میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ لوگوں کا کتنا چندہ ہونا چاہیئے۔آپ لوگوں میں سے جو کمانے والے افراد ہیں اُن کی تعداد یہاں چھ سو سے اوپر ہے۔اٹھارہ سے پچپن سال تک کی عمر کے لوگ آپ میں 560 ہیں۔اور اگر اُن لوگوں کو بھی شامل کر لیا جائے جو پچپن سال سے اوپر کے ہیں تو یہ تعداد 600 سے بھی بڑھ جاتی ہے۔ان سارے افراد کی مکمل لسٹ میرے پاس آنی چاہیئے اور ساتھ ہی ہر شخص کی ماہوار آمدن درج ہونی چاہیئے۔لاہور میں چپڑاسی کی تنخواہ بھی چالیس روپیہ سے کم نہیں۔اور لاہور کے بہت سے افراد ایسے ہیں جن کی ماہوار آمد نہیں ایک ہزار یا ایک ہزار سے بھی زائد ہیں۔اور ایسے لوگوں کی بھی کافی تعداد ہے جن کی پانچ سو روپیہ ماہوار آمد ہے۔اگر چالیس روپیہ تنخواہ لینے والوں کو اور اسی طرح زیادہ تنخواہ لینے والوں کو ملا کر ایک سو روپیہ اوسط رکھی جائے تب بھی لاہور کی جماعت کی کم سے کم آمد ساٹھ ہزار روپیہ ماہوار ہے۔تحریک جدید ، حفاظت مرکز اور مرکز پاکستان کے متعلق چندوں کی جو تحریکات ہیں۔اگر ان میں جماعت لاہور کا پانچ ہزار روپیہ ماہوار سمجھ لیا جائے اور دس فیصدی کے لحاظ سے وہ چھ ہزار روپیہ چندہ عام دیں تب بھی گیارہ ہزار روپیہ ماہوار اُن کی طرف سے آنا چاہیئے۔گویا اگر وہ کوئی خاص نیتی تغیر اپنے اندر پیدا نہ کریں صرف دس فیصدی چندہ دیں اور اس طرح تحریک جدید وغیرہ کے چندے ادا کریں تو گیارہ ہزار روپیہ ماہوار ان کا چندہ ہونا چاہیئے۔لیکن آپ لوگ حیران ہوں گے اور لاہور والے شاید خود اس پر تعجب کریں۔مگر یہ ہے بالکل درست کہ آپ لوگوں کا اپنا لکھوایا ہوا ماہوار چند 3800 روپیہ ہے۔آپ کی اقل ترین قربانی تحریک جدید ، حفاظت، مرکز ، اور مرکز پاکستان کے چندوں کو ملا کر اور پھر دس فیصدی کے حساب سے ہنگامی چندہ لگا کر گیارہ ہزار روپیہ ماہوار بنتی ہے۔لیکن آپ لوگوں نے اس مصیبت اور آفت کے زمانہ میں جبکہ سلسلہ پر مالی لحاظ سے سخت تکلیف کا وقت آیا ہوا ہے اس مہینہ میں صرف بائیس سو روپیہ چندہ دیا ہے۔حالانکہ لاہور کی جماعت کے کئی افراد ایسے ہیں کہ اگر وہ پچاس فیصدی کے لحاظ سے چندہ ادا کریں تو پانچ سو سے زیادہ اُن میں سے ایک ایک شخص چندہ دے سکتا ہے۔مگر چھ سو کی جماعت نے گل چندہ بائیس سور و پیہ دیا ہے۔اور یہ صرف چھ سو کمانے والے افراد ہیں۔اگر عورتوں اور بچوں اور بوڑھوں سب کو