خطبات محمود (جلد 28) — Page 347
خطبات محمود 347 سال 1947ء نہ ملا ہوں۔کبھی تمہارے بھائی بند گھر میں کھچڑی پکاتے ہیں تو تحفہ کے طور پر کچھ کھڑی تمہیں بھی بھیج دیتے ہیں۔کبھی کہتے ہیں آج ماش کی روٹی پکائی تھی جو تحفہ کے طور پر بھجوائی جا رہی ہے۔آج بین کی روٹی پکائی تھی جو بھیجی جا رہی ہے۔یا ہم باہر گئے تھے وہاں سے کچھ ترکاری لائے ہیں ایک گو بھی کا پھول آپ کو بھی بھیجا جا رہا ہے۔یا ایک سیر مولیاں یا گا جریں بھیجی جا رہی ہیں۔کبھی اور کچھ نہیں ملتا تو پانچ سات گنڈیریاں ہی بھیج دی جاتی ہیں کہ یہ بچوں کے لئے ہیں۔جب ان میں سے کوئی چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی تمہیں ملتی ہے تو تم غور کرو تمہارے اندر کوئی تغیر ہوتا ہے یا نہیں ؟ جب دو چار سنگترے یا دو چار مالٹے یا پانچ دس گنڈیریاں یا سیر بھر مٹر یا دوسیر آلو یا گوبھی کے ایک دو پھول کوئی شخص تمہیں دیتا ہے تو تمہارے دل میں تحفہ دینے والے کے متعلق محبت بھی پیدا ہوتی ہے۔جذبہ احسان مندی بھی پیدا ہوتا ہے، شکریہ کا احساس بھی پیدا ہوتا ہے، خوشی کی ایک لہر بھی تمہارے اندر دوڑ جاتی ہے اور تم ایک چھوٹی سے چھوٹی چیز کی قدر بھی اپنے دل میں محسوس کرتے ہو۔اب تم یہ بھی سوچو کہ جب تم الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کہتے ہو تو کیا اُس وقت بھی یہی جذبات تمہارے دل میں پیدا ہوتے ہیں؟ وہ جذبہ جو دو چار مالٹوں، پانچ دس سنگتروں، تین چار چقندروں، سیر بھر مولیوں یا دو سیر گاجروں سے تمہارے اندر پیدا ہوتا ہے وہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کہتے وقت تمہارے اندر پیدا نہیں ہوتا۔حالانکہ تم ان الفاظ کے ذریعہ یہ کہہ رہے ہوتے ہو کہ خدایا ! میں اقرار کرتا ہوں کہ تیرے مجھ پر بہت بڑے احسانات ہیں۔اور نہ صرف مجھ پر بلکہ میرے باپ دادا پر، میرے رشتہ داروں اور عزیزوں پر، میرے اہلِ ملک پر بلکہ دنیا کے ذرہ ذرہ پر تیرے احسانات ہیں۔پھر اگر تمہیں کسی جگہ پھوڑا نکلتا ہے اور تمہیں ڈر ہوتا ہے کہ اگر یہ پھوڑا بڑھ گیا تو تم مہینہ بھر کام کے قابل نہیں رہو گے۔تو اُس وقت تم ڈاکٹر کے پاس جاتے ہو جو تمہارا محبت اور پیار سے علاج کرتا ہے۔بعض دفعہ اس لئے کہ وہ فرض شناس ہوتا ہے اور بعض دفعہ اس لئے کہ تمہارے ساتھ اس کا کوئی تعلق ہوتا ہے۔جب پندرہ بیس دن کے علاج کے بعد تمہارا پھوڑا اچھا ہو جاتا ہے تو تمہارے دل میں شکر و امتنان کا کوئی جذبہ پیدا ہوتا ہے یا نہیں ؟ تمہارے دل میں کوئی حرکت پیدا ہوتی ہے یا نہیں ؟ تمہارے جذبات میں کوئی ہیجان پیدا ہوتا ہے یا نہیں ؟ اگر ہوتا ہے تو کبھی تم نے سوچا کہ پندرہ دن کے علاج کے ذریعہ تمہارے ہاتھ کو نا کارہ ہونے سے بچانے والے ڈاکٹر