خطبات محمود (جلد 28) — Page 313
خطبات محمود 313 (34) سال 1947ء اگر تم سچے احمدی بن جاؤ تو بارہ مہینے نہیں گزریں گے کہ تمہاری طاقت اور شوکت پہلے سے کئی گنا بڑھ جائے گی (فرمودہ 26 ستمبر 1947ء بمقام لاہور ) تشہد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " جس طرح دنیا میں خدا تعالیٰ کا قانونِ قدرت کبھی نہیں بدلا کرتا اسی طرح خدا تعالیٰ کا قانون شریعت بھی کبھی نہیں بدلا کرتا۔تغیرات ہوتے ہیں مگر ایک دائرہ اور حد کے اندر ہوتے ہیں۔کسی وقت بارشیں بے تحاشا بھی ہو جاتی ہیں اور کبھی بارشیں بالکل خشک بھی ہو جاتی ہیں اور دنیا میں سبزی اور تر و تازگی کا نام و نشان تک باقی نہیں رہتا۔لیکن بارشوں کے بعد پھر خشکی کا زمانہ ضرور آتا ہے اور خشکی کے بعد پھر بارشوں کا زمانہ ضرور آتا ہے۔یہ نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ نے بارشوں کا سلسلہ جاری کیا ہو اور پھر خشکی دنیا سے اٹھ جائے یا خدا تعالیٰ نے خشکی کا زمانہ جاری کیا ہوا اور پھر بارشیں دنیا سے اٹھ جائیں۔رات آتی ہے تو اس کے بعد دن کا آنا ضروری ہوتا۔اور دن آتا ہے تو اس کے بعد رات کا آنا ضروری ہوتا ہے۔مگر کبھی کبھی انسان ایک ایسے غیر طبعی ماحول میں سے گزرتا ہے کہ اسے خدا تعالیٰ کے قانون بھول جاتے ہیں۔ہندوستان بھی ایک لمبے غیر طبعی امن میں سے گزرا ہے۔یوں امن کے دور انگلستان پر بھی آئے ہیں مگر انگلستان اپنے ملک کا آپ حاکم تھا اور اس امن کے زمانہ میں بھی وہ اپنی قوم کی تیاری میں مصروف تھا۔وہ اپنی قوم کے حوصلوں کو بلند کر رہا تھا اور اس کے لیڈرا سے بار بار کہتے کہ تم پوری طرح تیار رہو ایسا نہ ہو