خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 224 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 224

خطبات محمود 224 (23) سال 1947ء انگریزی ترجمہ قرآن کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کی جائے جس نے حفاظت مرکز کے وعدے ابھی نہیں بھجوائے اللہ تعالیٰ کے نزدیک مجرم ہے فرمودہ 20 جون 1947ء ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پرش مجھے کچھ دنوں سے کان کے بھاری ہونے کی تکلیف ہے۔چنانچہ اترسوں رات جب میں مجلس میں الیس الله بِكَافٍ عَبْدَهُ 1 کی آیت کی تشریح کر رہا تھا تو بولنے کے نتیجہ میں میرے کانوں پر شدید اثر ہوا اور اُس دن عشاء کی نماز کے بعد کان میں سخت تکلیف شروع ہو گئی۔اور اب تک بھی ورم اور بوجھ کا ایک حصہ باقی ہے اور کان کی شنوائی میں بہت بڑا فرق نظر آتا ہے۔اس کے علاوہ کچھ دنوں سے مجھے گلے میں بھی تکلیف ہے۔اور چونکہ آجکل گلے کی مرض عام ہو گئی ہے میں نے اس کی پروا نہ کی اور گلے کے زیادہ استعمال کی وجہ سے یہ سوزش کان میں پھیل گئی۔اب گوکان میں درد تو ایسی نہیں لیکن کان کے بوجھل ہونے کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جسم کا آدھا حصہ کٹ کر ایک طرف جا پڑا ہے۔اس کی وجہ سے اعصابی کمزوری اور ضعف زیادہ محسوس ہوتا ہے۔اب بھی جبکہ میں خطبہ کے لئے کھڑا ہوں مجھے چکر آرہے ہیں۔آج میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ