خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 170 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 170

خطبات محمود 170 سال 1947ء خدمت کرے وہ روپیہ سے سلسلہ کی خدمت نہ کرے کیونکہ روپیہ بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ہے۔جس طرح کان ، ناک ، آنکھ ، دماغ اور وقت اور علم میں سے اللہ تعالیٰ کا حصہ ادا کرنا ضروری ہے اسی طرح مال میں سے بھی حصہ ادا کرنا ضروری ہے۔اور یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لو کہ دین کی ادنیٰ سے ادنی خدمت بھی بہت بڑی عزت کا باعث ہے۔اگر تم اس کی بات پر یقین نہیں رکھتے تو پھر یا تو تمہارے اندر ایمان ہے ہی نہیں اور اگر ایمان ہے تو وہ معلق ہے۔اس کو جب بھی ذرا سا جھٹکا لگا وہ ٹوٹ جائے گا اور تم اپنی ساری امیدوں اور آرزوؤں کو (الفضل 14 مئی 1947ء) 66 خاک میں ملتا ہوا دیکھو گے۔“ 1: البقرة: 4