خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 66 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 66

*1946 66 خطبات محمود بلکہ خالص احمدیت کے ٹکٹ پر ایک احمدی کامیاب ہوا ہے۔ہم نے لیگ سے ٹکٹ طلب کیا تھا مگر انہوں نے نہیں دیا۔ہم نے یونینسٹ سے صرف اتنا کہا تھا کہ تم صرف اپنے ہاتھ شرارت سے روک لو اور افسرانہ دخل اندازی سے باز آ جاؤ مگر اُنہوں نے کہا ہم ایسا نہیں کر سکتے اور اُنہوں نے ہمارے خلاف سارا زور لگایا بلکہ تمام پنجاب میں گورنمنٹ کا زور کسی بھی تحصیل میں اتنا نہیں لگا جتنا بٹالہ کی تحصیل میں۔وہ تمام کارروائیاں جو ہمارے خلاف کی جاسکتی تھیں کی گئیں۔حتٰی کہ مجھے مرزا ناصر احمد نے سنایا کہ گورداسپور میں یونینسٹ پارٹی کے ایک آدمی نے جو لوگوں میں اپنے آپ کو وزیر اعظم کا پرسنل اسسٹنٹ قرار دیتا تھا (گو مرزا ناصر احمد کے سامنے اُس نے اِس سے انکار کیا) کہا کہ جو زور ہم نے یہاں یونینسٹ نمائندہ کی تائید میں لگایا ہے سارے پنجاب میں اتنا زور کہیں نہیں لگایا۔مگر باوجود اس کے خدا تعالیٰ نے احمدیت کو کامیاب کر کے بتادیا کہ احرار کا یہ دعویٰ کہ ہم نے قادیان کے مرکز میں احمدیت کو چل دیا ہے کتنا جھوٹا ہے۔آج سے گیارہ سال پہلے یہاں کا کوئی احمدی ڈسٹرکٹ بورڈ کا بھی ممبر نہیں تھا لیکن آج گورنمنٹ کی شدید مخالفت کے باوجود پنجاب کی اسمبلی میں احمدی ممبر آگیا ہے۔دراصل خدا تعالیٰ نے اپنی حکمت سے ہی لیگ کو روک دیا کہ وہ ہمیں ٹکٹ نہ دے کیونکہ اگر ہم لیگ کا ٹکٹ لے کر جیت جاتے تو لوگ کہتے احمدی تو مردہ ہیں لیگ کی مدد سے کامیاب ہو گئے ہیں۔اگر یونینسٹ سمجھوتہ کر لیتے تو لوگ کہہ دیتے کہ احمدیت تو مر ہی چکی ہے یہ تو گورنمنٹ کی مدد سے کامیاب ہوئے ہیں۔یا ایک طاقتور پارٹی کی مدد سے کامیاب ہو گئے ہیں۔مگر خدا تعالیٰ نے ان دونوں باتوں سے ہمیں محروم کر دیا۔اُس وقت ہم سمجھتے تھے کہ ہمارے ساتھ بُرا سلوک ہوا ہے مگر خدا تعالیٰ نے بعد میں سمجھا دیا کہ ہمارے ساتھ اچھا ہوا، بُرا نہیں ہوا۔کیونکہ اس ذریعہ سے ثابت ہو گیا کہ احمدی ممبر احمدیت کے زور پر آگے نکلا۔چنانچہ 6368 ووٹ ہم نے حاصل کئے مگر چونکہ کچھ ووٹوں میں گڑ بڑ بھی ہوئی ہے اس لئے گور نمنٹ کے حساب سے 6266 ووٹ ہم نے حاصل کئے ہیں۔ان میں سے احمدی ووٹ 5000 ہیں۔گویا خدا تعالیٰ نے جماعت کو اتنی ترقی دی کہ آج پانچ ہزار ووٹ صرف ایک تحصیل میں ہیں۔اگر عام نسبت کو مد نظر رکھا جائے یعنی اس بات کو کہ ہمارے ملک میں ووٹر