خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 673 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 673

*1946 673 خطبات محمود ملے گا۔چور اُس کی آواز سن کر وہاں سے بھاگا۔تو جن لوگوں کے پاس ہی کچھ نہیں اُن کا نقصان کیا ہو گا۔لیکن یہ تاجر لوگ اتنا بھی خیال نہیں کرتے کہ وہ غریبوں کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں۔ایک دفعہ ایک صحابی ایک مجلس میں اپنے مال کا ذکر کر رہے تھے کہ میرے پاس اتنا مال ہے۔رسول کریم صلی علی کم پاس سے گزرے۔آپ نے فرمایا کیا لغو باتیں کر رہے ہو۔یہ مال تمہیں غریبوں نے ہی کما کر دیا ہے۔اور یہ حقیقت ہے کہ امراء کے مال غرباء کی وجہ سے بچے رہتے ہیں اور غرباء کی وجہ سے ہی امراء کی جانیں بچی ہوئی ہیں۔قادیان کی آبادی اس وقت بارہ ہزار کی ہے۔اس میں سے ساڑھے گیارہ ہزار غرباء ہیں۔اور پانچ سو آدمی ایسے ہیں جو کچھ کھاتے پیتے ہیں۔اور ان میں سے کچھ قادیان کے لحاظ سے مالدار کہلا سکتے ہیں۔اگر یہ ساڑھے گیارہ ہزار ان امراء کو چھوڑ کر چلے جائیں تو دیکھو اس پانچ سو آدمی کو چور اور مفسد لوگ لوٹتے ہیں یا نہیں۔لیکن موجودہ حالت میں چور اور فتنہ پرداز لوگ جانتے ہیں کہ اگر ہم نے کسی امیر کو چھیڑ ا اور اُس کی چوری کرنی چاہی تو ارد گرد کے غریب سب کے سب ڈنڈے لے کر مجھے مارنے کے لئے آجائیں گے۔لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ خود مالدار لوگ اپنی حفاظت میں رخنہ پیدا کرتے ہیں۔اور پھر یہ کتنی بددیانتی ہے کہ گورنمنٹ کا حکم ہے کہ یہ چیز اس ریٹ پر نیچی جائے۔کنٹرول کی اشیاء حاصل کرنے والے لوگ گورنمنٹ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم کنٹرول کے نرخ پر ہی فروخت کریں گے لیکن گھر آکر اپنے عہد سے پھر جاتے ہیں۔بھٹہ والوں کو کو ئلہ کنٹرول ریٹ پر دیا جاتا ہے اور گورنمنٹ سے وعدہ کر کے لاتے ہیں کہ ہم اس سے جتنی اینٹ تیار کریں گے وہ کنٹرول ریٹ پر فروخت کریں گے۔لیکن یہاں آکر بلیک مارکیٹ شروع کر دیتے ہیں۔اسی لئے میں نے ناظر صاحب امور عامہ کو آج حکم دے دیا ہے کہ وہ بھٹہ والوں کی لیسٹ بنائیں اور انہیں پورے طور پر تنبیہہ کر دیں کہ اگر کسی کے متعلق یہ ثابت ہو گیا کہ اُس نے گورنمنٹ کے ریٹ سے زیادہ قیمت پر اینٹ فروخت کی ہے تو ہم اسے سخت سزا دیں گے۔اور آئندہ کے لئے مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ چند دن سے گورنمنٹ نے اینٹ پر سے کنٹرول اٹھالیا ہے اور بھٹے بعض لوگ لکڑی سے پکا رہے ہیں۔اس لئے اینٹ مہنگی پڑتی ہے۔اس لئے میں نے حکم دیا ہے کہ ایک کمیٹی لاگت کا اندازہ لگائے اور پھر مناسب نفع لگا کر سلسلہ کی طرف سے قیمت مقرر کر دی جائے۔