خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 511 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 511

*1946 511 خطبات محمود آپ کے ملک میں ایسے موقع پر کیا کرتے ہیں؟ اُنہوں نے بتایا کہ ایسے موقع پر شہر کے ارد گرد خندق کھود کر شہر کی حفاظت کرتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ ہم کو یہ تجویز پسند آئی۔آپ نے فرمایا یہ نئی چیز ہے ہمیں بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔چنانچہ آپ نے صحابہ کو خندق کھودنے کا حکم دے دیا۔6 مدینہ کی وہ سمت جہاں سے کہ دشمن کے حملے کا زیادہ خطرہ تھا اُس طرف صحابہ نے خندق کھودنی شروع کر دی۔آپ نے دس آدمیوں کو دس دس فٹ جگہ دے دی۔گویا ایک آدمی کے حصہ میں ایک فٹ جگہ آئی اور اگر اس کی چوڑائی سات آٹھ فٹ اور گہرائی آٹھ نوفٹ سمجھی جائے تو ایک آدمی کے حصہ میں ساٹھ ستر فٹ کی کھدائی کا کام تھا۔اور یہ تمام کام صرف بارہ سو آدمی نہیں کر سکتا تھا اس لئے بچوں اور عورتوں نے بھی اس کھدائی میں حصہ لیا۔بچوں کے متعلق تو مجھے یقینی طور پر علم ہے کہ وہ شامل تھے اور عورتوں کے متعلق بھی میر اقیاس ہے کہ وہ بھی ضرور شامل ہوئی ہوں گی کیونکہ صحابیات اکثر اجتماعی کاموں میں حصہ لیتی تھیں۔گویا اس طرح اس خندق کی کھدائی میں تین ہزار کے قریب افراد شامل ہوئے۔جو خندق کھودی گئی وہ کچھ ایسی مکمل تو نہ تھی لیکن کسی قدر حفاظت کا سامان پیدا ہو گیا تھا۔مدینہ کے سامنے جو میدان تھا اس طرف آپ نے خندق کھدوا دی۔باقی تین اطراف کھلی تھیں۔ان میں سے ایک طرف تو پہاڑیاں تھیں اور دشمن اس طرف سے حملہ آور نہیں ہو سکتا تھا اور دوسری طرف یہودیوں کی بستیاں تھیں اور باغات تھے اور یہودیوں سے رسول کریم صلی ا یکم کا معاہدہ ہو گیا تھا کہ وہ لڑائی کے موقع پر آپ کا ساتھ دیں گے۔اور تیسری طرف مدینہ کا شہر تھا اِس لئے اُس طرف سے بھی شدید حملہ نہیں ہو سکتا تھا۔دشمن جب مدینے پر حملہ آور ہوا تو وہ خندق کی وجہ سے رُک گیا اور۔اس نے اس میدان میں ڈیرے ڈال دیئے۔جب دشمن نے دیکھا کہ مسلمانوں پر حملہ کرنا مشکل ہو گیا ہے تو انہوں نے یہودیوں کو پیغام بھیجا کہ تم ہمارے ساتھ مل جاؤ تو ہم مل کر حملہ کریں۔یہودی مان گئے۔انہوں نے رسول کریم ملی ای کمر کا ساتھ چھوڑ دیا۔یہودیوں کے ساتھ مل جانے کی وجہ سے کفار کے لئے ایک اور طرف مدینہ کی خالی ہو گئی۔یہودی جب کفار کے ساتھ مل گئے تو مسلمانوں کے لئے سخت خطرہ پیدا ہو گیا۔رسول کریم صلی الی کلیم نے اپنے خاندان کی عورتوں کو ایک میدان میں جمع کر دیا تھا جو یہود کی طرف تھا۔چونکہ مرد خندق کی حفاظت کر رہے تھے اس لئے