خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 346 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 346

*1946 346 خطبات محمود اشاعت کے لئے وقف کر دی ہیں۔نوجوانوں کی کتنی لمبی قربانی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ قربانی کی جتنی توفیق ہمارے نوجوانوں کو ملی ہے ہمارے بوڑھوں کو وہ توفیق نہیں ملی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بوڑھوں کو ان کی دوراندیشیاں قربانی کی طرف قدم اٹھانے سے روکتی ہیں۔نوجوانوں کو بے شک تم کو تاہ اندیش کہہ لو لیکن یہی کو تاہ اندیش قوموں کے رہبر اور رہنما بننے والے ہیں۔ہمارے پاس نوجوان موجود ہیں اور ہم ان سے کام لے رہے ہیں۔لیکن ایک دن میں ہی ان کو ہم ناظر نہیں بنا سکتے اور فوری طور پر ناظروں کا کام ان کے سپر د نہیں کر سکتے۔مجھے افسوس ہے کہ صدر انجمن نے بھی پہلے ناظروں کے قائم مقام پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی۔بے شک ان کو ناظر مقرر کرنے کا اختیار نہیں ہے لیکن وہ نائب ناظر مقرر کرنے کی تجویزیں تو پیش کر سکتے تھے جو کہ ناظروں کے ساتھ مل کر کام سیکھیں۔اب سوال تو نائب ناظروں کا ہے کہ وہ کیوں اب تک مقرر نہیں کئے ؟ میں نے متواتر صدر انجمن کو توجہ دلائی لیکن اس نے اس کی طرف بالکل توجہ نہیں دی۔جب یہ عمارت گر جائے گی تو پھر ان کو فکر لاحق ہو گا۔کہا جاتا ہے کہ ہمیں تو ناظروں کے لئے نام تجویز کرنے کی بھی اجازت نہیں لیکن یہ جواب درست نہیں۔یہ کہنا کہ فلاں کو ناظر بنا دیا جائے ، یہ تو تَقَدُّمْ عَلَى الْخَلِيفَہ ہے کیونکہ ناظر مقرر کرنا خلیفہ کا کام ہے۔ہو سکتا ہے کہ جس شخص کا نام پیش کیا گیا ہو خلیفہ اُسے رڈ کر دے۔نظارت اُسے کہہ سکتی ہے کہ ہم نے آپ کا نام پیش کر دیا تھا لیکن خلیفہ نے منظور نہیں کیا۔اس سے فتنہ پیدا ہونے کا خطرہ ہے اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہوا ہے کہ کسی نظارت کو ناظر کی آسامی کے لئے نام پیش کرنے کی اجازت نہیں۔لیکن نظارت کے لئے کسی نئے عہدہ کا قیام یانائب ناظر مقرر کرنے کی تجویز تو کسی صورت میں اس مناہی میں نہیں آتی۔سوال تو یہ ہے کہ اس قسم کی تجاویز پر کیوں غور نہ کیا گیا اور کیوں نئے آدمی تیار نہ کئے گئے۔میں تو دیکھتا ہوں کہ انجمن کی بے توجہی کی وجہ سے میں نے جو خود نائب ناظر واقفین زندگی سے ناظروں کو دیئے ہیں ناظروں نے ان کو بھی کلرک بنا کر رکھ چھوڑا ہے۔کسی شخص کو صرف نام دینے سے تو عقل نہیں آجاتی۔جب تک اُس پر ذمہ داری نہ ڈالی جائے اس وقت تک انسان کو پورا احساس نہیں ہو تا۔پس اب ضرورت ہے کچھ تجربہ کار آدمیوں کی جو کہ نائب ناظر وں اور ناظر وں کا کام سنبھال سکیں۔ایسے تمام لوگ