خطبات محمود (جلد 27) — Page 310
*1946 310 خطبات محمود کیا ہو گیا ہے ؟ انہوں نے کہا رسول کریم صلی اللہ ہم نے اپنی تمام بیویوں کو طلاق دے دی ہے۔اُن کی یہ بات سن کر حضرت عمر بہت گھبر ائے کیونکہ رسول کریم صلی الم کے نکاح میں حضرت عمرؓ کی بیٹی حفصہ بھی تھیں۔حضرت عمر مدینہ گئے اور جاتے ہی حضرت حفصہ کے گھر میں داخل ہوئے۔جب پہنچے تو حضرت حفصہ بیٹھی رو رہی تھیں۔حضرت عمرؓ نے جاتے ہی حضرت حفصہ سے کہا۔بیو قوف! کیا میں تمہیں منع نہیں کیا کرتا تھا کہ تم رسول اللہ صلی للی کم کا ادب کیا کرو اور تم عائشہ کی نقلیں نہ کیا کرو۔عائشہ کا مقام اور ہے اور تمہارا مقام اور ہے۔لیکن تم نے میری بات نہ مانی اور اب نتیجہ نکل آیا۔پھر حضرت حفصہ سے پوچھا کہ کیا یہ بات سچ ہے کہ رسول کریم صلی ا ہم نے سب بیویوں کو طلاق دے دی ہے ؟ حضرت حفصہ نے کہا۔نہیں طلاق تو نہیں دی البتہ ناراض ہو کر چلے گئے ہیں۔حضرت عمر وہاں سے نکلے اور رسول کریم صلی الم کی خدمت میں حاضر ہو کر اندر آنے کی اجازت مانگی۔رسول کریم صلی الیم نے آپ کو اندر آنے کی اجازت دی تو آپ اندر داخل ہوئے۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں جب میں اندر گیا تو آپ ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے اور چٹائی گھر دری تھی۔میرے جانے پر آپ اٹھ کر بیٹھ گئے مگر حالت یہ تھی کہ تمام جسم پر چٹائی کے نشان پڑے ہوئے تھے۔میں نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! آرام اور آسائش کے تمام سامان قیصر و کسریٰ کے پاس ہیں اور وہ اپنے زندگی کے دن نہایت تعیش اور آرام کے ساتھ بسر کر رہے ہیں اور آپ کے لئے آرام کا کوئی سامان نہیں۔آپ کے لئے یہ چٹائی ہے جس کے نشان آپ کے تمام جسم پر پڑ گئے ہیں۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں میں نے یہ بات جان بوجھ کر کہی تاکہ اگر آپ کی طبیعت میں کوئی غصہ ہو تو وہ دور ہو جائے۔میری بات پر آپ ہنس پڑے۔میں نے موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے عرض کیا یا رَسُولَ اللہ ! کیا یہ صحیح ہے کہ آپ نے اپنی تمام بیویوں کو طلاق دے دی ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں طلاق تو نہیں دی۔پھر حضرت عمرؓ نے عرض کیا۔يَا رَسُولَ اللہ ! میں تو حفصہ کو سمجھاتا رہتا ہوں کہ تم عائشہ کی نقلیں نہ کیا کرو اور آپ کا بہت ادب و احترام کیا کرو۔پھر کہا يَا رَسُولَ اللہ ! آپ سے یہ بات پوشیدہ نہیں کہ ہم مکہ والوں کے سامنے ہماری بیویاں بولتی نہ تھیں۔ایک دن کسی بات پر میری بیوی مجھے مشورہ دینے لگی تو میں نے اسے کہا تو اپنی حیثیت تو دیکھ۔تیرا کیا کام ہے کہ تو مجھے مشورہ دے۔لیکن ہماری عورتوں کو بھی آہستہ آہستہ