خطبات محمود (جلد 27) — Page 306
*1946 306 خطبات محمود کے کہ یہ رحم ہے اُن لوگوں پر جو ہدایت اور نور سے محروم ہوں۔یہ رحم ہے اپنے آپ پر کیونکہ خدائی سنت یہ ہے کہ کوئی جماعت اپنے ایمان کو قائم نہیں رکھ سکتی جب تک اس میں نو مسلم داخل نہ ہوں۔یہ ایک حقیقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔آدم سے لے کر اب تک خدا تعالیٰ کی یہ عادت چلی آئی ہے اور قیامت تک چلتی چلی جائے گی۔اور یہ سنت اپنے اندر بہت بڑی حکمتیں رکھتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے اندر اخلاص پیدا کیا جائے اور تبلیغ پر زیادہ سے زیادہ زور دیا جائے۔اگر یہ دو خاصیتیں تم اپنے اندر پیدا کر لو تو تمہارے متعلق سمجھا جاسکتا ہے کہ تم آنے والی جنگ کے لئے تیاری کر رہے ہو۔تب تم میں سے بہتوں کو مالک کی طرح قربانی کرنے کی توفیق مل جائے گی اور بہتوں کو اگر مالک کی طرح نہیں تو اتنی قربانی پیش کرنے کی توفیق ضرور مل جائے گی کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں اتنے نمبر مل جائیں گے جتنے نمبر امتحان میں پاس ہونے والے کے لئے مقرر ہوتے ہیں۔“ (الفضل 20 جون 1946ء) 1: الْإِسْتِيْعَابُ فِي مَعْرِفَةِ الْأَصْحَاب جلد 3 صفحہ 191۔مطبوعہ بیروت 1995ء 2: سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 273،272 مطبوعہ مصر 1936ء 3 سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 88،85،84۔مطبوعہ مصر1936ء 4: سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 88 مطبوعہ مصر 1936ء میں حضرت انس بن نضر کا ذکر ہے۔5: الاحزاب: 24 6: القيمة : 16،15