خطبات محمود (جلد 27) — Page 290
*1946 290 (21) خطبات محمود -_--_--_--_--_--_--_-------- کیا تم آنے والی جنگ کے لئے تیاری کر رہے ہو ؟ فرموده 14 جون 1946ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”دنیا میں لوگ چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے بھی بڑی بڑی تیاریاں کرتے ہیں تب جا کر انہیں تسلی ہوتی ہے کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری کے ادا کرنے کا سامان پیدا کر لیا ہے۔ایک دفعہ قادیان سے میاں شریف احمد صاحب جو میرے چھوٹے بھائی ہیں شکار کے لئے یوپی گئے۔وہاں ایک احمدی آفیسر تھے۔ضمنی طور پر میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ ان کے بڑے لڑکے جو اس وقت فوج میں کیپٹن ہیں ایک ابتلاء میں ہیں اور دعا کے لئے لکھ رہے ہیں۔جن دوستوں کو توفیق ملے وہ ان کے لئے ضرور دعا کریں۔وہ ایک جگہ تبدیل ہو کر گئے تھے وہاں پہلے ایک پارسی آفیسر تھا۔جس نے بہت کچھ غبن کر لیا تھا۔ان کے چارج لینے کے بعد اس نے ان پر الزام لگا دیا کہ انہوں نے غبن کیا ہے۔بہر حال حقیقت ایک حد تک کھل گئی کیونکہ اس کی پہلی رپورٹیں ایسی نکل آئیں جو ان کی آمد سے پہلے کی تھیں اور جن میں اس نے مال میں کمی کو تسلیم کیا ہو ا تھا۔اسی لئے گورنمنٹ نے ان پر مقدمہ نہیں چلا یا بلکہ پارسی افسر پر مقدمہ چلایا ہے۔لیکن پھر بھی جب تک پوری طرح صفائی نہ ہو جائے وہ خطرہ محسوس کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس خطرہ سے انہیں محفوظ رکھے۔ان کے والد ایک نہایت ہی مخلص احمدی تھے۔انہوں نے میاں شریف احمد صاحب کو دعوت دی کہ آپ شکار کے لئے ہمارے ہاں آئیں۔چنانچہ میاں شریف احمد صاحب ان کی دعوت پر شکار کے لئے گئے۔گرمیوں کا موسم تھا، انہوں نے