خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 135 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 135

*1946 135 خطبات محمود جائیدادوں کے لئے انتخاب کیا ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ کے اس انتخاب کی قدر کرنی چاہئے اور محنت اور قربانی سے سلسلہ کی آمد کو بڑھانا چاہئے۔پس میں تمام کارکنوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھیں اور انہیں کماحقہ ادا کریں اور سستی اور غفلت سے سلسلہ کی جائیداد کو کسی رنگ میں نقصان کی طرف نہ لے جائیں۔اسلام کو دوبارہ تمام ادیان پر غالب کرنے کی اللہ تعالیٰ نے جو داغ بیل ڈالی ہے اس میں وہ محمد ہوں اور روک نہ بنیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ اسلام سے باغی قومیں ہمارے ذریعہ اسلام میں داخل ہوں اور اسلام کی بنیاد ایسی مضبوط اور شاندار طور پر قائم ہو کہ غیر مسلموں کی فوقیت کلی طور پر مٹ جائے۔اور وہ ایسے نظر آئیں جیسے سورج کے مقابلہ میں ایک جگنو ہوتا ہے۔“ (الفضل 2 اپریل 1946ء) 1: دیہہ صحابو: ناصر آباد ضلع عمر کوٹ سے تقریباً آدھا کلو میٹر دور ایک گاؤں۔2: لارڈلائڈ (The Lord LLOYD) (1941-1879) اس کا پورا نام جارج ایمبر و ز لائیڈ تھا۔دسمبر 1918ء میں اسے بمبئی کے گورنر کے طور پر مقرر کیا گیا۔( "Wikepedia, the free Encylopedia The Lord LLOYD) 3: مقاطعہ : اجارہ۔ٹھیکہ