خطبات محمود (جلد 27) — Page 107
*1946 107 8 خطبات محمود ___________-___-___-_-_-_-_-__------------------- جماعتی اخبارات ورسائل کی خریداری اور تبلیغ کے متعلق ہدایات تشهد ( فرمودہ 15 مارچ 1946ء بمقام ناصر آباد سندھ) تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔”جس طرح تیل اپنے اندر جلنے کی طاقت رکھتا ہے لیکن جب تک اسے دیا سلائی نہ لگائی جائے وہ جل نہیں سکتا اسی طرح انسانی طبیعت ایسی واقع ہوئی ہے کہ جب تک اس کے لئے بیداری اور ہوشیاری کے سامان پیدا نہ ہوں اس وقت تک وہ بیداری کی طرف مائل نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مسلمانوں کے لئے بیداری کا ایک ذریعہ بیان فرمایا ہے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا 1 یعنی اے مسلمانو! تم سارے کے سارے مضبوطی سے اللہ تعالیٰ کی رسی کو پکڑو اور اس اعتصام کی وجہ سے تمہارے اندر ایک بیداری رہے گی۔اور اس بیداری کی وجہ سے تمہارے اندر ایک نور پیدا ہو گا جس سے تم خدا تعالیٰ کو دیکھ لو گے۔انسان خدا تعالیٰ کو اس کی صفات اور اس کے کاموں سے دیکھتا ہے۔جب انسان خدا تعالیٰ کے رستے پر مضبوطی کے ساتھ ہاتھ ڈالتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں سے خواہ دینی ہوں یا دنیوی پورے طور پر فائدہ اٹھاتا ہے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے پیدا کی ہیں۔خدا تعالیٰ کی رستی وہ رستی نہیں جو بان سے بٹی جاتی ہے بلکہ خدا کی رسی وہ نظام ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء اور ماموروں کے ذریعہ دنیا میں قائم کرتا ہے۔جب لوگ اپنے آپ کو اس نظام سے منسلک کر لیتے ہیں تو ان میں