خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 95 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 95

*1946 95 خطبات محمود ظاہر نہ کروں لیکن اب جبکہ الیکشن ختم ہو چکے ہیں میں ساری حقیقت بیان کرتاہوں کہ کس طرح یہ واقعہ ہوا۔بات یہ ہے کہ نواب محمد دین صاحب جو نارووال کے علاقہ سے امیدوار تھے ان سے پہلے وہاں ان کے لڑکے مسٹر محمد نقی امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔انہوں نے بوجہ اپنے تعلقات کے یونینسٹ پارٹی سے ٹکٹ مانگا تھا اور یونینسٹ پارٹی نے غور کرنے کے بعد یہی فیصلہ کیا تھا کہ اگر کوئی شخص واقع میں اس علاقہ کی سیٹ جیت سکتا ہے تو وہ محمد نقی ہی ہے۔لیکن چونکہ ہماری ہمدردیاں لیگ کے ساتھ تھیں بلکہ ہر جگہ اس قسم کے احکام جاری کئے گئے تھے کہ لیگ کے لئے کوشش کرو اس لئے ملک خضر حیات خان صاحب نے نواب صاحب کو بلا کر کہا کہ اگر چہ اس سیٹ کے لئے محمد نقی مناسب ہے لیکن میں نے یہ سنا ہے کہ احمدی جماعت کا لیگ سے کوئی سمجھوتہ ہو گیا ہے۔اگر نقی الیکشن کے ایام آنے پر پھسل جائے اور دوسرے فریق کی طرف چلا جائے یا بیٹھ جائے۔تو ہماری سیٹ خطرے میں پڑ جاتی ہے۔اس لئے مجھے تسلی دلواؤ کہ ایسا نہیں ہو گا۔چنانچہ نواب محمد دین صاحب میری بیماری کے ایام میں قادیان آئے۔میں چارپائی پر لیٹا ہوا تھا اور اسی حالت میں مجھے ملے اور کہا کہ اس قسم کا خدشہ ملک صاحب نے بیان کیا ہے۔آیا میں انہیں یقین دلا دوں کہ ایسا نہیں ہو گا۔اور آیا واقع میں کوئی ایسا معاہدہ ہوا ہے یا نہیں ؟ میں نے کہا معاہدہ والی بات غلط ہے۔لیکن اگر وہ آپ کو ٹکٹ دے دیں اور پھر بعد میں لیگ سے ہمارا معاہدہ بھی ہو جائے تو ہم کسی احمدی کو جھوٹ بولنے پر مجبور نہیں کریں گے اور محمد نقی کو معاہدہ کی پابندی سے مستثنیٰ کر دیں گے۔ہم کہیں گے کہ چونکہ اس نے پہلے سے معاہدہ کیا ہے اس لئے اس پر یہ فیصلہ اثر انداز نہیں ہوتا چنانچہ ایسا ہی واقعہ بھلوال کی تحصیل میں ہوا ہے۔وہاں شیخ فضل حق صاحب پراچہ لیگ کی طرف سے کھڑے تھے۔پہلے ان کے خلاف فیصلہ ہوا تھا۔اس وقت میرے پاس ملک صاحب خان صاحب نون آئے جو خود بھی اس حلقہ سے امیدوار تھے انہوں نے کہا کہ کیا مجھے اجازت ہے کہ میں فلاں صاحب سے جو مقابل پر کھڑے ہیں معاہدہ کر لوں؟ کیونکہ ان کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں۔میں نے کہا اجازت ہے۔جب میں نے اجازت دے دی تو وہ وہاں گئے اور غالباً احمدیت کے سوال کی وجہ سے انہوں نے سمجھا کہ مجھے ووٹ کم ملیں گے اس لئے تیسرے امیدوار سے