خطبات محمود (جلد 26) — Page 56
$1945 56 خطبات محمود نہیں ہو سکتی۔اور جب تک کوئی فرد اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے پیش نہیں کرتا۔اُس وقت تک وہ فرد ہونے کے لحاظ سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا۔اگر جماعت کی اکثریت اپنی ذمہ داریاں اور اپنے فرائض ادا کرنے میں کو تاہی کرتی ہے تو وہ بلحاظ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب نہیں کر سکتی۔اور اگر ایک فرد اپنی ذمہ داریاں اور اپنے فرائض نہیں سمجھتا تو وہ منظر و طور پر سزا کا مستحق ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں کو کھول دے اور ہمارے ایمانوں کو مضبوط کر دے۔اور ہمیں اُس مقام پر کھڑا نہ کرے جہاں مجرم کو سزا دینے کے لئے کھڑا کیا جاتا ہے۔بلکہ خدا تعالیٰ ہمیں اُس مقام پر کھڑا کرے جہاں خدمت گزار اور وفادار غلام کو انعام کے لئے (الفضل 23 جنوری 1945ء) کھڑا کیا جاتا ہے۔آمین 1: الفرقان:53 2: سنگار : سنگھار۔زیب وزینت 3 پچھاڑیں کھانا: تڑپنا، صدمے اُٹھانا 4 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 85،84۔مطبوعہ مصر 1936ء 5 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 267،266 بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمُ 7: تذکرہ صفحہ 185 ایڈیشن چہارم