خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 469 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 469

+1945 469 (38) خطبات محمود رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کے بعد جو کسی کو نہیں مل سکا وہ آج حاصل ہو سکتا ہے (فرمودہ 23نومبر 1945ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”حضرت خواجہ نظام الدین صاحب اولیاء ہندوستان کے چوٹی کے بزرگوں میں سے تھے۔چنانچہ ہندوستان میں جو سلسلہ ولایت جاری ہوا اُس میں وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔خواجہ معین الدین صاحب چشتی سب سے پہلے ہندوستان میں تشریف لائے اور اجمیر میں اپنا مرکز قائم کر کے اشاعتِ اسلام کا کام نہایت شاندار طریق پر سر انجام دیا۔ان کے بعد حضرت خواجہ قطب الدین صاحب بختیار کاکی ان کے خلیفہ مقرر ہوئے جنہوں نے دہلی میں اسلام کا علم بلند کیا۔ان کے خلیفہ حضرت خواجہ فرید الدین صاحب شکر گنج والے جن کی پاک پتن میں گڑی ہے ان سے تصوف کا علم حاصل کر کے پاک پتن میں تشریف لائے اور پنجاب میں تبلیغ کی اہم بنیاد ڈالی۔یہ دیکھ کر کسی نے دہلی والوں کو طعنہ دیا کہ تمہاری برکات تو پنجاب لے گیا ہے۔اس پر حضرت خواجہ نظام الدین صاحب دہلی سے حضرت خواجہ فرید الدین صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کے شاگرد بن کر روحانیت کا سبق حاصل کرنے لگے۔جب کچھ عرصہ کے فیض صحبت کے بعد وہ روحانی منازل طے کرنے لگے تو حضرت خواجہ فرید الدین صاحب