خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 371 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 371

$1945 371 خطبات محمود اللہ تعالیٰ کی ہستی کا زندہ ثبوت ہو گا یا نہیں؟ جب میں نے یہ بیان کیا تو کہنے لگے۔ہاں خدا کی ہستی کا ثبوت ہو گا۔لیکن ساتھ ہی کہنے لگے بعض دفعہ ایک سکیم فیل بھی ہو جاتی ہے۔میں نے کہا یہاں سوال سکیم کے فیل ہونے کا نہیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ کمیونزم یاد ہر یت فیل ہو جائے گی۔میں یہ کہتا ہوں کہ وہ تحریکیں فیل ہو جائیں گی اور ان کی جگہ ہم لے لیں گے۔آپ دیکھ رہے ہیں کہ کمیونزم یا سوشلزم (Socialism) کو جو طاقت حاصل ہے کیا اس کا مقابلہ ہماری جماعت موجودہ حالت میں کر سکتی ہے؟ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ ایک جماعت جو نہایت ہی ادنیٰ حالت میں ہو اور جس کی تعداد بہت قلیل ہو اور وہ بے سر و سامان ہو ، اس کے مقابل پر ساری دنیا ہو اور وہ ہو بھی جھوٹی اور صداقت اُس کے پاس نہ ہو اور پھر بھی وہ جیت جائے اور تمام دنیا ہار جائے ؟ سوائے انبیاء کی جماعتوں کے آپ کو یہ بات کسی اور جماعت میں نظر نہیں آئے گی۔اگر دو برابر کی طاقتیں ہوں تو اُن میں تو سکیم کے فیل ہونے کی وجہ بتائی جاسکتی ہے۔لیکن جن جماعتوں کی طاقتوں میں زمین و آسمان کا فرق ہو اُن میں کمزور جماعت فتح حاصل کرلے تو یہ کہنا کہ دوسری سکیم فیل ہو گئی ہے کوئی معنے نہیں رکھتا۔مثلاً اگر جر منی انگلستان سے ہار جائے یا روس امریکہ سے ہار جائے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہارنے والے ملک کی سکیم فیل ہو گئی ہے۔لیکن کیا ہماری حالت اور کیا ان جماعتوں کی حالت جو کہ کمیونزم یا سوشلزم کی حامی ہیں۔اس پر اس نوجوان نے تسلیم کیا کہ واقع میں اگر ایسا ہو جائے تو یہ بات ایسی ہو گی جو معجزہ کہلا سکتی ہے اور جس کے بعد تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس دنیا کا کوئی خدا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان سوائے کلام الہی کے ہو ہی نہیں سکتا۔خالی دلائل اور ڈھکوسلے انسان کو مطمئن نہیں کر سکتے۔فلسفہ اور سائنس کے علوم کی اتنی کثرت ہو گئی ہے کہ مذہب کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں اور فلسفہ اور سائنس کے ذریعہ نہایت گندے گندے اعتراضات اسلام اور بانی اسلام پر کئے جاتے ہیں۔ہمارے ملک کے بعض ادیب لکھا کرتے ہیں کہ فلاں شخص نے فضائے آسمانی میں اپنے حریف کے دلائل کی دھجیاں اڑا دیں۔لیکن میں کہتا ہوں۔مذہب کی تو آج فضائے آسمانی میں دھجیاں بھی نظر نہیں آتیں۔در حقیقت جن گنتی کے افراد کے متعلق یہ نظر آتا ہے کہ وہ مذہب کے لئے قربانیاں کرتے ہیں، مذہب کے لئے