خطبات محمود (جلد 26) — Page 348
$1945 348 خطبات محمود افراد کامل پیدا نہیں ہوتے اُس وقت تک جماعت بھی کامل نہیں ہو سکتی۔اور جب تک جماعت کامل نہیں ہوتی اُس وقت تک افراد بھی کامل نہیں ہوتے۔جتنی آزاد قومیں ہیں اُن کو عزت کا مقام اُن کے افراد کی وجہ سے حاصل ہے اور جتنی عزتیں افراد کو حاصل ہیں وہ جماعت کی وجہ سے ہیں۔اگر انگلستان امریکہ، روس، جاپان اور جرمنی وہ قربانیاں نہ کرتے جو انہوں نے کیں تو ان کی قوم کو کوئی زندگی حاصل نہ ہوتی۔اب تو جرمنی اور جاپان پر سیاسی لحاظ سے تباہی آگئی ہے لیکن قومی طور پر یہ قومیں ابھی زندہ ہیں۔اگر ان کے افراد قربانیاں نہ کرتے اور ان میں جماعت بندی اور تنظیم نہ ہوتی تو ان کے افراد کو جو عزتیں حاصل ہیں وہ بھی حاصل نہ ہو تیں۔انگلستان کی عزت انگریزوں کی وجہ سے ہے اور ہر انگریز کی عزت انگلستان کی وجہ سے ہے یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ کی عزت اس کے افراد کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔لیکن اس کے افراد کی ساری عزت یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ کی وجہ سے ہے۔اسی طرح احمد یہ جماعت کی زندگی اُس کے افراد کی وجہ سے ہو گی اور احمد یہ جماعت کے نئے وجود سے افراد کو عزت ملے گی۔پس یہ وہ وقت ہے جبکہ جماعت ایک وجود کو پیدا کرنے والی ہے۔اور اس وجود کی پیدائش پر ہر وہ فرد جس نے قربانی کی ہو گی فخر کرے گا۔یا بالفاظ دیگر وہ جماعت کو پیدا کرنے والا ہو گا اور جماعت اس کو پیدا کرنے والی ہو گی۔اور اسے ایک نئی پیدائش حاصل ہو گی جو اسے پہلے حاصل نہ تھی۔افراد اور جماعت کا یہ دور تسلسل ہمیشہ سے چلا آیا ہے اور آئندہ بھی چلتا چلا جائے گا۔اس نازک موقع پر ہماری جماعت کی تاریخ میں جو تغیر پید اہونے والا ہے وہ جماعتی لحاظ سے نہایت عظیم الشان ہے کیونکہ یہ تغیر قلیل عرصہ میں ہو گا۔اور پھر یہ تغیر ایسے لوگوں کے ذریعہ ہو گا جو دنیا میں بدترین اور ذلیل سمجھے جاتے ہیں۔آج دنیا میں مسلمانوں کی حیثیت کیا ہے ؟ وہ ہر جگہ ذلیل سمجھے جاتے ہیں کوئی ان کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتا۔آج جر من اور جاپان شکست خوردہ اور گری ہوئی قومیں ہیں لیکن پھر بھی ان گری ہوئی قوموں کا زیادہ لحاظ کیا جاتا ہے۔مغربی اقوام ان گری ہوئی قوموں کا زیادہ خیال رکھتی ہیں۔انہیں ان گری ہوئی قوموں کی غذا اور دوسری ضروریات زندگی کے پورا کرنے کا زیادہ فکر ہے۔مگر مصر، شام، عراق، ایران اور ہندوستان کے مسلمانوں کا انہیں کوئی فکر نہیں۔ایسی قوم میں سے ایسے