خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 265 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 265

خطبات محمود 265 $1945 ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔بے شک جماعت میں کچھ لوگ منافق ہوتے ہیں جن کی وجہ سے پہلے بھی ایسے فتنے پیدا ہوتے رہے ہیں مگر نہ پہلے کوئی فتنہ کامیاب ہوا اور نہ یہ فتنہ کامیاب ہو گا۔خدا کی مشیت بہر حال پوری ہو کر رہے گی اور اس قسم کے لوگ ہمیشہ ناکام و نامرادر ہیں گے۔لیکن میرا یہ فرض ہے اور ہمیشہ رہے گا کہ میں جماعت کے لوگوں کو بار بار توجہ دلا تار ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ ثواب کے کاموں میں حصہ لینے کی کوشش کریں، زیادہ سے زیادہ الہی تحریک کو پھیلانے کی کوشش کریں اور زیادہ سے زیادہ شیطانی تحریک کو کچلنے کی کوشش کریں۔“ 1 مینڈ کھیت کی منڈیر ، باڑ، پشتہ ، حد ، گھاٹ (الفضل مورخہ 5 جولائی 1945ء) 2: المائدة: 25