خطبات محمود (جلد 26) — Page 219
$1945 219 خطبات محمود جس تنظیم کے بغیر فتوحات حاصل نہیں ہو سکتیں، جس علم کے بغیر فتوحات حاصل نہیں ہو سکتیں، جس عرفان کے بغیر فتوحات حاصل نہیں ہو سکتیں، جس دعا اور جس التجا کے بغیر فتوحات حاصل نہیں ہو سکتیں، ان سب کو حاصل کرنے کی کوشش کرو تا کہ جلد سے جلد خدا تعالیٰ کا فضل ہماری دستگیری فرمائے۔اور جلد سے جلد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کا جھنڈا دنیا پر لہرانے لگے۔آمین الفضل مورخہ 14 مئی 1945ء) 1: الانفال: 8 2 پٹیان گورنمنٹ (Petain Government) 1940ء سے 1942 ء تک فرانس میں مارشل ہنری فلپ پیٹیان (1856ء-1951ء) کی سر براہی میں قائم گور نمنٹ۔(Wikipedia, The free encyclopedia under "Philippe Petain") ہر ہیں: (Rudolf Hess) (26) اپریل 1894ء تا 17 / اگست 1987ء) جرمنی کا ایک نازی رہنما، ہٹلر نے اسے 1930ء تا1940ء کے دوران نازی پارٹی میں ڈپٹی فورر (Deputy Fuhrer) مقرر کیا۔1941ء میں سوویت یونین کے ساتھ جنگ سے تھوڑا عرصہ قبل ہمیں برطانیہ کے ساتھ امن قائم کرنے کی بات چیت کے لئے خفیہ طور پر پرواز کر کے سکاٹ لینڈ گیا جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا اور وہ جنگی قیدی بنا۔(Wikipedia, The free encyclopedia under "Rudolf Hess")