خطبات محمود (جلد 26) — Page 216
$1945 216 خطبات محمود کہ جنگ کب ختم ہو گی؟ تو وہاں بھی میں نے اپریل 1945ء یا جون 1945ء کا وقت بتایا تھا۔اپریل 1945ء اس لحاظ سے کہ ہندوستان کے لئے تحریک جدید کے آخری سال کے چندوں کی ادائیگی کی آخری میعاد اپریل 1945ء مقرر ہے۔اور جون 1945ء اس لحاظ سے کہ بیر و نجات کے چندوں کی ادائیگی کے لئے آخری میعاد جون 1945ء مقرر ہے۔اور اب لاہور سے گواہی ملی ہے کہ معین طور پر میں نے اپریل 1945ء کا مہینہ بتایا تھا کہ اس مہینہ میں جنگ ختم ہو جائے گی۔تو جہاں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ عظیم الشان نشان ظاہر ہوا ہے وہاں میں جماعت کو بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض کی طرف توجہ کرے اور اس بات کو سمجھے کہ یہ عظیم الشان نشان پیش خیمہ ہے آنے والی اور بڑی بڑی خبروں کا۔جب کوئی بہت بڑا امر ظاہر ہونے والا ہو تو خدا تعالیٰ کا یہ طریق ہے کہ پہلے وہ گزشتہ انبیاء کے ذریعہ اس کے متعلق پیشگوئیاں کراتا ہے اور پھر جب وہ زمانہ قریب آجاتا ہے تو اُس زمانہ کے مامور کے ذریعہ سے زیادہ تفصیلات اُس کی دیتا ہے۔اور بعض دفعہ عین موقع پر پہنچ کر وہ اپنے کسی بندہ کے ذریعہ سے سہ بارہ اس کی خبر دیتا ہے۔اس زمانہ کے مفاسد کے متعلق پہلے خدا تعالیٰ نے گزشتہ انبیاء سے مجملاً پیشگوئیاں کرائیں۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تفصیلاً پیشگوئیاں کرائیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے وقت کی تعیین کرائی۔اور پھر جب وہ وقت اور زیادہ قریب آگیا تو خدا تعالیٰ نے کثرت سے نشانات ظاہر کر کے مجھے بتایا۔میں سمجھتا ہوں اس جنگ کے متعلق دو در جن سے اوپر نشانات خدا تعالیٰ نے میرے ذریعہ ظاہر فرمائے ہیں جن کو میں نے قبل از وقت بیان کر دیا تھا۔اور پھر وہ نشانات اسی رنگ میں پورے ہوئے مثلاً یہ کہ خدا تعالیٰ نے مجھے خواب میں بتایا کہ امریکہ کی فوجیں ہندوستان میں آئیں گی پھر بتایا گیا تھا کہ یونان لڑائی میں شامل ہو گا۔پھر یہ کہ فرانس کچلا جائے گا اور انگلستان والے اس کے سامنے متحدہ قومیت کی تجویز پیش کریں گے۔پھر یہ کہ اس واقعہ کے چھ ماہ بعد حالات نسبتاً خوشکن ہو جائیں گے۔پھر یہ کہ امریکہ اٹھائیس سو ہوائی جہاز انگلستان کو دے گا۔اور یہ بات لفظاً لفظاً اُسی طرح پوری ہوئی جس طرح میں نے بیان کی تھی۔پھر یہ بتایا گیا تھا کہ