خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 99 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 99

$1944 99 6 خطبات محمود حضرت محمد صلی اللی علم کے صحابہ خدا تعالیٰ کے قرب کے جس مقام پر پہنچے اُس مقام پر آج بھی ہم پہنچ سکتے ہیں (فرموده 11 فروری 1944ء بمقام لاہور) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " مغرب کی نماز کے بعد جبکہ میں باہر بیٹھتا ہوں دوست مجھ سے مختلف سوالات دریافت کیا کرتے ہیں۔آج رات جو سوالات کیے گئے اُن میں سے ایک سوال ایسا اہم ہے جس کے متعلق میں پھر زیادہ تشریح اور وضاحت کے ساتھ کچھ بیان کر دینا مناسب سمجھتا ہوں۔کیونکہ وہ سوال ہماری تمام جماعت بلکہ تمام مسلمانوں کی عملی زندگی کے ساتھ نہایت گہرا تعلق رکھتا ہے۔وہ سوال یہ تھا کہ کیا ہم اب بھی صحابہ میں شامل ہو سکتے ہیں ؟ میں نے اختصار کے ساتھ اس کا جواب دیا تھا کہ صحابی ہونا اپنی ذات میں صرف اس بات پر منحصر ہے کہ کوئی انسان ایسی صورت اختیار کر لے جو اُسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہم مجلس اور ہم شریک بنا دے۔ورنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ملنے والوں میں سے ابو جہل بھی تھا، عتبہ اور شیبہ بھی آپ کی مجلس میں بیٹھنے والوں میں سے ہی تھے۔اور ظاہر میں ایمان کا دعوی کرنے والوں میں سے عبد اللہ بن ابی ابن سلول بھی تھا مگر ہم ان کو صحابی نہیں کہتے۔