خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 769 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 769

خطبات محمود $1944 769 (45) جلسہ سالانہ بہت دُعا اور گریہ وزاری کرنے کا موقع ہے فرمودہ 22 دسمبر 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی طرف سے جتنے کام دنیا میں جاری کیے جاتے ہیں خواہ وہ اُس کی روحانی شریعت کے مطابق ہوں یا اُس کے بنائے ہوئے طبعی قانون کے مطابق ہوں سب میں ایک لہر پائی جاتی ہے۔یعنی ان میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ نے سمندر بنائے ہیں تو اُن میں بھی لہروں کا ایک سلسلہ جاری ہے، خدا تعالیٰ نے پہاڑ بنائے ہیں تو اُن میں بھی لہروں کا ایک سلسلہ جاری ہے ، خدا تعالیٰ کی ہوائیں چلتی ہیں تو ان میں بھی لہروں کا سلسلہ جاری ہے، خد اتعالیٰ کی بنائی ہوئی آگ جلتی ہے تو اس میں بھی لہروں کا ایک سلسلہ جاری ہے۔کبھی شعلہ اوپر اٹھتا ہے اور کبھی نیچے آتا ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو روحانی سلسلے قائم ہوتے ہیں اُن کا بھی یہی حال ہے۔بعض دن خدا تعالیٰ کے خاص فضلوں کے ہوتے ہیں اور بعض دن ابتلاؤں اور ٹھوکروں کے آتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے ایک الہام میں فرمایا ہے کہ اُفَطِرُ وَآصُومُ 1 یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں کبھی افطار کرتا ہوں اور کبھی روزہ رکھتا ہوں۔یعنی کبھی میری طرف سے دنیا پر ابتلاء آتے ہیں اور کبھی میں ان ابتلاؤں اور ان ٹھوکروں کو