خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 663 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 663

$1944 663 خطبات مج محمود ایک اہم ترین شعبہ ہے۔اگر جہاز بنانے اور جہاز چلانے اسلام کے نزدیک منع ہوتے تو پھر دو صورتوں میں سے ایک صورت ضرور ہوتی۔یا تو سفر منقطع ہو جاتے اور دنیا کی تہذیب اور اُس کے تمدن پر ایک کاری ضرب پڑتی اور یا پھر اس بات کو تسلیم کرنا پڑتا کہ جو لوگ جہاز بناتے اور جہاز چلاتے ہیں وہ بے شک مسلمان نہ ہوں ہند و یا عیسائی یا سکھ ہی رہیں کیونکہ اگر وہ اسلام میں داخل ہوئے تو انہیں اِس کام سے دست بردار ہونا پڑے گا۔مگر یہ بات بھی عقل کے خلاف اور دیدہ دانستہ دنیا کے ایک طبقہ کو اسلام سے محروم رکھنا ہے جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔یا مثلاً کان کنی ایک ایسی چیز ہے جس سے حکومت کو بہت بڑی طاقت حاصل ہوتی ہے۔اگر اسلام روپیہ کمانے سے ہ کمانے سے بنی نوع انسان کو منع کرتا ہے تو وہ یہ حکم دے دیتا کہ تم نے کان کنی نہیں کرنی۔کیونکہ اگر کان کنی کرو گے تو تمہیں روپیہ حاصل ہو گا۔اور یا پھر یہ کہا جاتا کہ دنیا میں جس قدر کانوں کے مالک ہیں وہ بے شک مسلمان نہ ہوں۔اور یا پھر یہ حکم دیا جاتا کہ کانوں کا کھودنا ہی بند کر دیا جائے تاکہ دین کو کوئی نقصان نہ پہ تھے۔یا مثلاً غیر ملکوں سے مال کا لانا ہے یہ ہے ایک بہت بڑی فائدہ بخش تجارت ہے اور کروڑوں روپیہ اس تجارت کے ذریعہ کمایا جاسکتا ہے۔مگر یہ کام بڑے بڑے تاجر ہی کر سکتے ہیں۔دس میں چالیس یا پچاس ہزار روپیہ سرمایہ بھی اگر کسی شخص کے پاس ہو تو وہ یہ کام نہیں کر سکتا اور نہ اتنے معمولی سرمایہ سے وہ انگلستان سے یا امریکہ سے یا فرانس سے یا چین سے یا جاپان سے بڑی مقدار میں مال منگوا سکتا ہے۔کیونکہ غیر ملکوں سے تمام مال جہازوں کے ذریعہ آتا ہے اور کوئی معمولی تاجر اس قسم کی تجارت میں ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔لازماً ایسے ہی تاجر انگلستان سے مال منگوائیں گے یا امریکہ سے مال منگوائیں گے یا فرانس اور جاپان وغیرہ سے مال منگوائیں گے یا جر منی سے مال منگوائیں گے جن کے پاس دس ہیں بلکہ چالیس پچاس لاکھ روپیہ ہو گا۔بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ایسے ہی تاجر اس میں حصہ لے ہے سکتے ہیں جن کے پاس کروڑ کر وڑ روپیہ ہو۔پس اگر اسلام روپیہ کمانے کی اجازت نہ دیتا تو دوہی صور تیں ہو سکتی تھیں۔یا تو یہ اعلان کر دیا جاتا کہ اس قسم کی تجارت کرنے والے بے شک مسلمان نہ ہوں۔وہ تجارتیں کرتے رہیں مگر اسلام قبول نہ کریں کیونکہ اسلام اس قسم کی ہے تجارتوں سے منع کرتا ہے۔اور یا پھر یہ کہہ دیا جاتا کہ لوگ مسلمان بے شک ہو جائیں مگر ہے