خطبات محمود (جلد 25) — Page 66
$1944 5 99 66 محمود مصلح موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی فرموده 4 فروری 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: --------- "میں نے پچھلے جمعہ میں اپنی ایک رؤیا سنائی تھی جس میں مجھے بتایا گیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ پیشگوئی جو ایک ایسے لڑکے کے متعلق تھی جو میں ضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مقرر کردہ میعاد کے اندر پیدا ہونے والا تھا اور جو 1886ء کی پیشگوئی کا مصداق تھا وہ میرے ہی متعلق تھی۔آج میں بتاتا ہوں کہ کس طرح اس رویا میں بہت سی باتیں اس پیشگوئی کی دہرائی گئی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمائی۔جیسا کہ میں نے بتایا تھا میں نے اس پیشگوئی کو غور و فکر سے پڑھنے کی پہلے کبھی ہے کوشش نہیں کی۔بلکہ جب کبھی یہ پیشگوئی میرے سامنے آتی، میں اس کے مضمون پر سے ہم جلدی سے گزر جاتا تھا تا کہ میرا نفس میرے دل میں اس کے متعلق کوئی جھوٹا شبہ پیدا نہ میں کرے اور جبکہ جماعت کے دوستوں کا اصرار تھا کہ وہ اس پیشگوئی کو میرے متعلق سمجھتے ہیں خطبات