خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 64 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 64

خطبات محمود 64 $1944 اس مسئلہ پر سوچتا رہا اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے عربی میں ہی سوچتا رہا۔سوچتے سوچتے میرے دماغ میں جو الفاظ آئے اور میں جس نتیجہ پر پہنچا وہ یہ تھا کہ اب تو خدا نے بالکل فیصلہ کر دیا ہے جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا۔15 اور عجیب بات یہ ہے کہ آج میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اشتہار پڑھ رہا تھا تو اس میں مجھے یہی الفاظ نظر آئے کہ حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آگیا اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ گیا۔16 پس اللہ تعالیٰ نے میرے لیے ( میں یہ نہیں کہتا کہ دوسروں کے لیے بھی۔کیونکہ دوسرا شخص کسی غیر مامور کے کشف یا الہام کو ماننے کا مکلف نہیں لیکن میرے لیے خدا تعالیٰ ہے نے ) حقیقت کو کھول دیا ہے اور اب میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہہ سکتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور خدا تعالیٰ نے ایک ایسی بنیاد تحریک جدید کے ذریعہ سے رکھ دی ہے جس کے کے نتیجہ میں حضرت مسیح ناصری کی وہ پیشگوئی کہ کنواریاں دولہا کے ساتھ قلعہ میں داخل ہوں گی، ایک دن بہت بڑی شان اور عظمت کے ساتھ پوری ہو گی۔مثیل مسیح ان کنوار یوں ہے کو اللہ تعالیٰ کے حضور لے جائے گا اور وہ قومیں جو اُس سے برکت پائیں گی خوشی سے پکار اٹھیں گی که هو شعنا، هو شعنا 17 اُس وقت انہیں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لانا نصیب ہو گا اور اُسی وقت انہیں حقیقی رنگ میں مسیح اول پر سچا ایمان نصیب ہو گا۔اب تو وہ قومیں انہیں خدا تعالیٰ کا بیٹا قرار دے کر در حقیقت گالیاں دے رہی ہیں لیکن مقدر یہی ہے کہ میرے بوئے ہوئے بیچ سے ایک دن ایسا درخت پیدا ہو گا کہ یہی عیسائی اقوام مثیل مسیح سے برکت حاصل کرنے کے لیے اس کے نیچے بسیرا کریں گی اور خدا تعالی کی بادشاہت میں داخل ہو جائیں گی اور جیسے خدا کی بادشاہت آسمان پر ہے ویسے ہی زمین پر آجائے گی"۔(الفضل یکم فروری1944ء) 1 : گڑھیاں (گڑھی ): چھوٹا قلعہ (فیروز اللغات اُردو جامع) 2 :ٹر نچز (TRENCHES) 3 :البقرة:144